• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

نادرا نے یتیم بچوں کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا

شائع November 21, 2021
نادرا کے مطابق رواں برس تمام بچوں کی رجسٹریشن مکمل کرلی جائے گی—فائل فوٹو: اے ایف پی
نادرا کے مطابق رواں برس تمام بچوں کی رجسٹریشن مکمل کرلی جائے گی—فائل فوٹو: اے ایف پی

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ملک میں یتیم بچوں کی رجسٹریشن کے لیے ایک پروگرام شروع کیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ریٹائرڈ میجر ثقلین عباس بخاری کی زیر نگرانی نادرا کی ٹیم نے ایس او ایس ولیج کا دورہ کیا.

یہ بھی پڑھیں: نادرا نے شناختی کارڈ کی تجدید کیلئے آن لائن نظام متعارف کروادیا

ٹیم نے وہاں موجود بچوں کی رجسٹریشن کی اور 18 سال سے زائد عمر کے بچوں کو شناختی کارڈ جاری کیا۔

نادرا کے مطابق رواں سال یتیم خانوں میں رہائش پذیر تمام بچوں کی رجسٹریشن مکمل کرلی جائے گی۔

نادرا حکام کا کہنا تھا کہ یہ قدم یتیم بچوں یا ان لوگوں کی سہولت کے لیے اٹھایا گیا ہے جن کے والدین علیحدگی اختیار کر چکے ہیں۔

ثقلین عباس بخاری نے ایس او ایس ولیج میں بچوں سے بات کی اور نادرا میں رجسٹریشن کے حوالے سے ان کے مسائل سنے۔

مزید پڑھیں:نادرا نے بائیو میٹرک تصدیق کے لیے ایپ کا اجرا کردیا

انہوں نے کہا کہ نادرا کے ساتھ یتیم بچوں کی رجسٹریشن سے انہیں اپنے اہداف حاصل کرنے میں مدد ملے گی اور ملازمتوں کے حصول اور متعلقہ معاملات میں درپیش مشکلات دور ہوں گی۔

انہوں نے ادارے میں ایک خصوصی نادرا موبائل وین بھی نصب کروادی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024