• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ہارر ویب سیریز ’قاتل حسیناؤں کے نام‘ آئندہ ماہ ریلیز ہوگی

شائع November 19, 2021
ویب سیریز کی زیادہ تر کاسٹ پاکستانی اداکاروں پر مبنی ہے—اسکرین شاٹ
ویب سیریز کی زیادہ تر کاسٹ پاکستانی اداکاروں پر مبنی ہے—اسکرین شاٹ

ہارر فلموں، ڈراموں اور ویب سیریز کے شائقین فلم ساز عاصم عباسی کی کامیاب ویب سیریز ’چڑیلز‘ کے بعد جلد ہی کرائم تھرلر ویب سیریز ’قاتل حسیناؤں کے نام‘ دیکھ سکیں گے۔

بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ ’زی فائیو‘نے پاکستانی ویب سیریز ’قاتل حسیناؤں کے نام‘ کو آئندہ ماہ 10 دسمبر کو ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔

’قاتل حسیناؤں کے نام‘ کو ’زی فائیو‘ کے چینل ’زندگی’ پر ریلیز کیا جائے گا جو کہ خصوصی طور پر اردو فلموں، ڈراموں اور ویب سیریز کے لیے بنایا گیا ہے۔

’قاتل حسیناؤں کے نام‘ کے جاری کیے گئے ٹریلر سے کہانی کو سمجھنا مشکل ہے، تاہم اندازہ ہوتا ہے کہ ویب سیریز کی مرکزی کہانی خواتین کے کرداروں کے گرد ہی گھومتی ہے۔

ٹریلر کو جاری کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ’قاتل حسیناؤں کے نام‘ کی کہانی سات مختلف خواتین کے گرد گھومتی ہے، تاہم سب کی منزل ایک ہی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی اداکارائیں ’قاتل حسیناؤں کے نام‘ میں ایکشن دکھانے کو تیار

ٹریلر میں ویب سیریز کی مرکزی کاسٹ کو دکھانے سمیت اس میں شہریار منور اور احسن خان کے کرداروں کو بھی دکھایا گیا ہے۔

’قاتل حسیناؤں کے نام‘ کی ہدایات مینا گور نے دی ہیں جو کہ اس کی شریک لکھاری بھی ہیں، ویب سیریز کے دوسرے لکھاری پاکستانی فلم ساز فرجاد نبی ہیں۔

ویب سیریز کی کہانی خواتین کے گرد گھومتی ہے اور شائقین کو اس میں محبت، انتقام، انقلاب اور دوسروں کی خدمت کرنے کی مختلف کہانیاں دیکھنے کو ملیں گی۔

ویب سیریز کی مرکزی کاسٹ میں ثروت گیلانی، مہربانو، صنم سعید، ایمان سلیمان، فائزہ گیلانی، بیو رانا ظفر، سامعہ ممتاز اور سامعیہ عارف سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024