• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کی کرتارپور گوردوارہ پر حاضری

شائع November 19, 2021
انہوں نے بابا گرونانک کی آخری آرام گاہ  پر پھولوں کی چادر چڑھائی — فوٹو: اے ایف پی
انہوں نے بابا گرونانک کی آخری آرام گاہ پر پھولوں کی چادر چڑھائی — فوٹو: اے ایف پی

بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرن جیت سنگھ کابینہ کے اراکین کے ہمراہ کرتارپور گوردوارہ دربار صاحب پہنچے اور مذہبی رسومات ادا کیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکام نے 20 ماہ بعد کورونا وائرس کی پابندی ختم کرتے ہوئے بدھ کو کرتارپور راہداری دوبارہ کھولی۔

کرتارپور پر انتظامی یونٹ کے چیف ایگزیکٹو افسر محمد لطیف، پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی (پی ایس جی پی سی) کے صدر سردار امیر سنگھ، صوبائی وزیر پیر سعید الحسن اور رکن قومی اسمبلی رمیش سنگھ اروڑا نے چرن جیت سنگھ چنائی اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔

بھارتی وزیر اعلیٰ نے بابا گرونانک کی آخری آرام گاہ پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

مزید پڑھیں: راہداری کھلنے بعد سکھ یاتریوں کی دوبارہ کرتارپور آمد

انہوں نے کرتارپور کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور گندم سے بنائی گئی روٹی اور ان کھیتوں کی سبزی کھائی جن کی دیکھ بھال بابا گرونانک کیا کرتے تھے۔

اس موقع پر گوردوارہ کے سربراہ سردار گوبند سنگھ نے مذہبی رسومات ادا کیں۔

کل ہی وطن واپس لوٹنے والے بھارتی وزیر اعلیٰ نے گوردوارے کے لیے کمپلیکس ہاؤسنگ پر حکومت پاکستان اور تقریب کے انعقاد پر محمد لطیف اور پی ایس جی پی سی کا شکریہ ادا کیا۔

جمعرات کو بھارتی وزیر اعلیٰ کے وفد سمیت تقریباً 90 سکھ یاتریوں نے کرتارپور کا دورہ کیا۔

مزید پڑھیں: بھارت نے کرتارپور راہداری 17 نومبر سے کھولنے کی اجازت دے دی

دریں اثنا متروکہ وقف املاک بورڈ (ای ٹی پی بی) نے فاروق آباد سچا سعودہ جانے والے بھارتی یاتریوں کو سفری سہولیات بھی فراہم کیں جہاں انہوں نے مذہبی رسومات کی ادائیگی کی۔

ای ٹی پی بی کے ایڈیشنل سیکریٹری برائے مزارات رانا شاہد کا کہنا تھا کہ جمعہ کو بابا گرونانک کے جنم دن کے موقع پر ننکانہ صاحب آنے والے سکھ یاتریوں کے لیے سیکیورٹی کے مکمل انتظامات کیے گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024