• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سجاد علی اور سونیا حسین کا گانا ’قرار‘

شائع November 17, 2021
دونوں نے اعلان کیا  کہ ان کا گانا   ’قرار ‘ 17 نومبر کو ریلیز ہوگا—فوٹو:ـٹوئٹر
دونوں نے اعلان کیا کہ ان کا گانا ’قرار ‘ 17 نومبر کو ریلیز ہوگا—فوٹو:ـٹوئٹر

معروف گلوکار سجاد علی کا نیا گانا ‘قرار ‘ ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے جس کی میوزک ویڈیو میں اداکارہ سونیا حسین جلوے بکھیرتی نظر آئیں گی۔

سونیا حسین اور سجاد علی نے اپنے اس نئے گانے کی ریلیز کا اعلان سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی گئی پوسٹس میں کیا۔

دونوں نے اعلان کیا کہ ان کا گانا ’قرار ‘ 17 نومبر کو ریلیز ہوگا۔

سجاد علی نے میوزک ویڈیو کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ‘اب وقت آگیا ہے‘۔

دوسری جانب سونیا حسین نے بھی میوزک ویڈیو کا پوسٹر شیئر کیا اور کہا کہ ’بہت کم ہی کوئی ایسا محسوس کرتا ہے کہ ایک فنکار کے طور پر اس کی تکمیل ہو‘۔

سونیا حسین نے کہا کہ ’ اپنے طور پر ایک لیجنڈ، سجاد علی اور میں آرٹ کا یہ خوبصورت نمونہ'قرار' لا رہے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسی شوٹنگ تھی جو بہت معنی خیز اور جذبات سے بھرپور تھی جو مجھے ہمیشہ یاد رہےگی۔

سونیا حسین نے ایک اور پوسٹ میں اپنی میوزک ویڈیو سے متعلق خوشی ظاہر کی۔

خیال رہے کہ سونیا حسین نے اکتوبر میں ’قرار‘ کی شوٹنگ کے دوران لی گئی ایک تصویر بھی شیئر کی تھی۔

سجاد علی نے اپنے کیریئر میں بے شمار کامیاب گانے گائے ہیں، ان میں ’بے بی‘ ، ’چیف صاحب‘، 'تم ناراض'، 'ہر ظلم' اور 'رونے نہ دیا' شامل ہیں۔

ان کے کیریئر کا پہلا البم 1979 میں ریلیز ہوا تھا، جو فوری کامیاب ثابت ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024