• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اداکار سلمان فیصل کے ہاں بیٹے کی پیدائش

شائع November 17, 2021
سلمان فیصل اور نیہا ملک نے 2 سال قبل شادی کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
سلمان فیصل اور نیہا ملک نے 2 سال قبل شادی کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی ڈراموں میں زیادہ تر منفی کردار ادا کرنے والی اداکارہ صبا فیصل کے بیٹے و اداکار سلمان فیصل کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکار سلمان فیصل اور ان کی اہلیہ نیہا ملک نے اپنی انسٹاگرام پوسٹس میں مداحوں کو بیٹے کی پیدائش سے متعلق بتایا۔

نیہا ملک نے اپنے نوزائیدہ بچے کا ہاتھ تھامے ہوئے ایک تصویر شیئر کی اور طویل پوسٹ میں لکھا کہ اللہ کا شکر ہے جس نے مجھے ایک ننھے فرشتے سے نوازا ہے، میرا بیٹا روحان میری واحد حقیقی خوشی ہے، اللہ اس ننھے بچے کو صحت اور لمبی عمر عطا فرمائے۔

مزید پڑھیں: بیٹے کی طلاق کی افواہوں پر صبا فیصل کا بیان سامنے آگیا

انہوں نے اپنی والدہ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ حمل ایک طویل اور مشکل سفر ہے خاص طور پر اگر آپ سب کچھ خود ہی کر رہے ہوں الحمداللہ میرے پاس ایک بہت ہی خوبصورت، مضبوط، معاون سپر وومن ماں ہے جو ہر لمحہ میرے لیے موجود تھیں۔

نیہا ملک نے کہا کہ اب میں جانتی ہوں کہ ایک ماں اپنے بچوں کے لیے کیا محسوس کرتی ہے اور وہ اپنے بچوں سے جو محبت اور ان کا خیال کرتی ہے وہ بے مثال ہے۔

اپنی پوسٹ میں انہوں اپنے شوہر سلمان فیصل کو ٹیگ کرتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

دوسری جانب سلمان فیصل نے انسٹاگرام پوسٹ میں بیٹے کی پیدائش سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ اللہ نے مجھے بیٹے سے نوازا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار سلمان فیصل نے بیوی سے طلاق کی خبروں پر وضاحت دے دی

انہوں نے بیٹے کا نام چوہدری روحان سلمان بتایا اور اپنی زندگی میں خوش آمدید کہا۔

خیال رہے کہ نیہا ملک اور سلمان فیصل نے دو سال قبل 2019 میں شادی کی تھی۔

تاہم رواں برس جولائی میں عید الاضحیٰ کے موقع پر صبا فیصل کی جانب سے بہو کے بغیر اہل خانہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرنے کے بعد ان کی طلاق کی افواہیں پھیلی تھیں۔

طلاق کی افواہوں پر نیہا ملک نے تین ماہ تک خاموش رہنے کے بعد اکتوبر میں انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ ان کے حوالے سے غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، وہ شوہر کے ہمراہ خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں۔

ان سے قبل سلمان فیصل اور ان کی والدہ صبا فیصل نے بھی اس حوالے سے بیان جاری کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024