• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

تصاویر: ٹی20 کا نیا چیمپیئن آسٹریلیا

شائع November 15, 2021

ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ٹی20 کا نیا چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ نے کپتان کین ولیمسن کی 48 گیندوں پر 85 رنز کی اننگز کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر 172رنز بنائے۔

ہیزل وُڈ نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 16 رنز کے عوض 3 وکٹیں لیں۔

جواب میں آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش کی نصف سنچریوں کی بدولت 2 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔

آسٹریلیا نے میچ میں 8 وکٹوں سے فتح حاصل کر کے پہلی مرتبہ ٹی20 چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

ٹی20 کی نئی چیمپیئن آسٹریلین ٹیم کا ٹرافی کے ہمراہ گروپ فوٹو— فوٹو: رائٹرز

آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا— فوٹو: اے ایف پی

جوش ہیزل وُڈ نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 16رنز کے عوض 3 وکٹیں لیں— فوٹو: اے ایف پی

مارٹن گپٹل پوری اننگز میں جدوجہد کرتے نظر آئے اور 35 گیندوں پر 28 رنز بنائے— فوٹو: رائٹرز

ایڈم زامپا نے ایک مرتبہ پھر عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے مارٹن گپٹل کی قیمتی وکٹ حاصل کی— فوٹو: اے ایف پی

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے 48 گیندوں پر 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 85 رنز کی اننگز دلکش اننگز کھیلی— فوٹو: رائٹرز

آسٹریلیا کے مچل اسٹارک انتہائی مہنگے ثابت ہوئے اور چار اوورز میں 60رنز دیے— فوٹو: اے ایف پی

آسٹریلیا کے کپتان ابتدا میں ٹرینٹ بولٹ کو وکٹ دے بیٹھے— فوٹو: اے ایف پی

ڈیوڈ وارنر نے چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 53 رنز بنائے— فوٹو: اے پی

آسٹریلین اوپنر ڈیوڈ وارنر کے بولڈ ہونے کا منظر— فوٹو: اے ایف پی

ڈیوڈ وارنر ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ وسول کررہے ہیں، انہوں نے 289رنز بنائے— فوٹو: اے ایف پی

مچل مارش نے 50 گیندوں پر 4 چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 77 رنز کی فتح گر اننگز کھیلی— فوٹو: اے ایف پی

ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے دوسری وکٹ کے لیے 92 رنز کی شراکت قائم کر کے فتح پر مہر ثبت کردی— فوٹو: اے ایف پی

مچل مارش کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا— فوٹو: اے پی

میچ میں فتح کے بعد آسٹریلین کھلاڑی جشن منا رہے ہیں— فوٹو: اے پی

تبصرے (1) بند ہیں

Abdul-Salam Nov 15, 2021 09:21am
وارنر کی جگہ پلئیر آف دی ٹورنامنٹ بابر اعظم کو ملنا چاہیے کیونکہ انہوں نے میچ بھی وارنر سے کم کھیلے اور سکور بھی ان سے زیادہ کیا۔