• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ہارر کامیڈی فلم ’ادھم پٹخ‘ دسمبر میں ریلیز کرنے کا اعلان

شائع November 5, 2021
فلم کو 10 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا—پرومو فوٹو
فلم کو 10 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا—پرومو فوٹو

فلم ساز ابو علیحہ نے تصدیق کی ہے کہ ان کی ہارر کامیڈی فلم ’ادھم پٹخ‘ آئندہ ماہ دسمبر میں ریلیز کی جائے گی۔

’ادھم پٹخ‘ کا ٹریلر رواں برس جاری کیا گیا تھا اور اسے ابتدائی طور پر عیدالاضحیٰ 2021 کے موقع پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

تاہم کورونا کی وبا کی وجہ سے سینما بند ہونے کے باعث فلم کی نمائش منسوخ کردی گئی تھی، لیکن اب فلم ساز نے تصدیق کی ہے کہ ان کی فلم آئندہ ماہ ریلیز ہوگی۔

’ادھم پٹخ‘ میں فیضان شیخ، حرا عمر، شبانہ حسن اور طٰحہٰ ہمایوں سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ابو علیحہ کی فلم ’کتاکشا‘ تجسس میں مبتلا نوجوان لڑکے اور لڑکی کی کہانی

فلم کی کہانی بھی خود ابو علیحہ نے لکھی ہے اور ہدایات بھی انہوں نے دی ہے، فلم کو جاوید احمد کاکیپوتو نے پروڈیوس کیا ہے۔

جاری کیے گئے ٹریلر سے فلم کی کہانی سمجھنا مشکل ہے، تاہم اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ فلم میں نہ صرف ہارر بلکہ شائقین کو کامیڈی بھی دیکھنے کو ملے گی۔

ٹریلر میں زومبیز کو بھی دکھایا گیا ہے، تاہم انہیں زیادہ خطرناک کام کرنے کے بجائے مزاحیہ انداز میں پیش کیا گیا۔

ابو علیحہ نے فلم کو آئندہ ماہ 10 دسمبر کو ریلیز کرنے کی ٹوئٹ کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’اگر آپ فدائے ملت عمران خان کو اگلی ٹرم کے لیے بھی وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں تو بروز "جمعہ" مورخہ "دس دسمبر کو "ادھم پٹخ" دیکھنے کے لیے سینما گھروں کا رخ لازمی کریں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں 18 ماہ بعد گزشتہ ماہ اکتوبر کو سینماؤں کو کھولنے کی اجازت دی گئی تھی، ملک میں کورونا کی وبا کے باعث مارچ 2020 میں سینما بند کیے گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024