• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عبیر رضوی کا ماڈلنگ چھوڑنے کا اعلان

شائع November 5, 2021
ماڈل کے مطابق وہ زندگی کی مزید خوشیاں تلاش کرنے کے لیے ماڈلنگ سے دور ہو رہی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
ماڈل کے مطابق وہ زندگی کی مزید خوشیاں تلاش کرنے کے لیے ماڈلنگ سے دور ہو رہی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

معروف ماڈل عبیر رضوی نے ’خوشی‘ کی خاطر ماڈلنگ کو خیرباد کہ کر زندگی گزارنے کے لیے نئی راہیں دریافت کرنے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا۔

عبیر رضوی نے 2012 کے بعد ماڈلنگ شروع کی تھی اور انہوں نے متعدد معروف مقامی و عالمی برانڈز کے ساتھ بھی کام کیا۔

عبیر رضوی کو ان کے دراز قد کی وجہ سے بھی اہمیت حاصل رہی اور انہیں متعدد ملٹی نیشنل برانڈز نے بھی اسی وجہ سے اپنی تشہیری مہم کا حصہ بنایا۔

ماڈل نے حال ہی میں انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے تصدیق کی کہ وہ اپنی رضا خوشی سے ’ماڈلنگ‘ کی دنیا کو خیرباد کہ رہی ہیں۔

ماڈل نے مداحوں کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ وہ ماڈلنگ کی دنیا سے دور جا رہی ہیں، تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ وہ اب کیا کرنے جا رہی ہیں۔

عبیر رضوی نے لکھا کہ ماڈلنگ کی دنیا کا سفر رولر کوسٹر کی سواری کی طرح تھا، جسے انہوں نے خوب انجوائے کیا۔

انہوں نے ماڈلنگ کی دنیا میں محبت اور عزت دینے پر اداروں اور مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اپنی خوشی سے ماڈلنگ کی دنیا سے دور جا رہی ہیں۔

ماڈل کے مطابق انہوں نے ہمیشہ خوشی کو ترجیح دی ہے اور اسی وجہ سے ہی وہ زندگی کی نئی خوشیاں دریافت کرنے اور نیا کچھ کرنے کےلیے ماڈلنگ سے دور ہو رہی ہیں۔

عبیر رضوی کی جانب سے ماڈلنگ کو خیرباد کہنے کی پوسٹ پر متعدد ماڈلز و اداکاراؤں نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

—نادیہ حسین نے انہیں نہ جانے کا کہا—اسکرین شاٹ
—نادیہ حسین نے انہیں نہ جانے کا کہا—اسکرین شاٹ

ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے ان کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے انہیں ماڈلنگ سے دور نہ ہونے کی اپیل بھی کی۔

اداکارہ سعدیہ غفار نے عبیر رضوی کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں ہر دور کی پسندیدہ ماڈل بھی قرار دیا۔

بعض شخصیات نے ماڈلنگ کو وقت دینے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا—اسکرین شاٹ
بعض شخصیات نے ماڈلنگ کو وقت دینے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا—اسکرین شاٹ

فیشن ڈیزائنر ثنا سفینار نے بھی ان کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جب کہ اداکارہ غنی علی اور اشنا شاہ سمیت دیگر شخصیات نے بھی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ماڈل و اداکارہ صدف کنول، ایمن خان اور مصباح ممتاز سمیت دیگر شخصیات نے بھی عبیر رضوی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

زیادہ تر شخصیات نے عبیر رضوی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا—اسکرین شاٹ
زیادہ تر شخصیات نے عبیر رضوی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024