• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ڈیانا روس نے ایک دہائی بعد اپنی پہلی میوزک ویڈیو کا ٹیزر جاری کردیا

شائع November 4, 2021
وہ رواں ہفتے کے  آخر میں اپنی نئی اسٹوڈیو ایلبم ’تھینک یو‘ ریلیز کریں گی—فائل فوٹو:اے پی
وہ رواں ہفتے کے آخر میں اپنی نئی اسٹوڈیو ایلبم ’تھینک یو‘ ریلیز کریں گی—فائل فوٹو:اے پی

امریکی گلوکارہ ڈیانا روس نے ایک دہائی سے زائد عرصے بعد اپنی پہلی میوزک ویڈیو کا ٹیزر جاری کردیا۔

وہ رواں ہفتے کے اواخر میں اپنی نئی اسٹوڈیو ایلبم ’تھینک یو‘ ریلیز کرنے کے لیے تیار ہیں۔

77 سالہ ڈیانا روس، جنہوں نے 1960 کی دہائی میں موٹاؤن ریکارڈز کے انتہائی کامیاب خاتون گروپ دی سپریمز کی مرکزی گلوکارہ کے طور پر شہرت حاصل کی، نے نئے گانے 'آل اِز ویل' کے لیے ویڈیو ریکارڈ کی ہے۔

کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ ایک اسٹوڈیو سیٹ بنایا جا رہا ہے اور ڈیانا روس سیاہ لباس میں ملبوس، کرسی پر بیٹھی گانے ٹریک کے ابتدائی بول گارہی ہیں۔

ڈیانا روس نے ایک بیان میں کہا کہ میرے بیٹوں نے مجھے یہ ویڈیو بنانے کے لیے اعتماد اور حوصلہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ ’تقریباً دو سال پرفارم نہ کرنے اور کیمرے کے سامنے نہ رہنے کے بعد، انہوں نے بہت سارے لوگوں کے ارد گرد ہونے میں آسانی پیدا کرنے میں میری مدد کی’۔

وہ جمعہ کو ’تھینک یو‘ ایلبم ریلیز کریں گی جو 2006 کے ’آئی لو یو‘ کے بعد اس کا پہلا اسٹوڈیو ایلبم ہے۔

انہوں نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران اپنے ہوم اسٹوڈیو میں نئے گانے ریکارڈ کیے تھے۔

ڈیانا روس نے کہا کہ ’میں نے گزشتہ سال نئی موسیقی کی ریکارڈنگ میں گزارا اور یہ موسیقی اس خوشی اور محبت اور شکر گزاری کی عکاس ہے جو میں ہر روز محسوس کرتی، یہ زندگی اور آپ سب کے لیے تعریف پر مبنی ایلبم ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ میرے لیے ایک بامعنی البم بنانے کی اشد ضرورت تھی، اس کے ساتھ کام کرنا جو ہماری دنیا میں اب ہو رہا ہے۔

ڈیانا روس نے کہا کہ موسیقی کی طاقت کے ذریعے ہم ایک نئی قسم کی گفتگو تخلیق کر رہے ہیں جو ہمارے انتخاب اور فیصلوں کی حمایت کرتی ہے جو ہم کرتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024