• KHI: Asr 4:08pm Maghrib 5:44pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:08pm Maghrib 5:44pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

دل کی صحت کے لیے نقصان دہ چند عام عادات

شائع November 1, 2021
یہ عادات آپ میں تو نہیں — شٹر اسٹاک فوٹو
یہ عادات آپ میں تو نہیں — شٹر اسٹاک فوٹو

امراض قلب دنیا بھر میں اموات کی چند بڑی وجوہات میں سے ایک ہیں جس کے دوران دل کے پٹھوں، والو یا دھڑکن میں مسائل پیدا ہوجاتے ہیں۔

خون کی شریانوں میں مسائل جیسے ان کا اکڑنا، ناقص غذا، جسمانی سرگرمیوں سے دوری اور تمباکو نوشی کو امراض قلب کی عام وجوہات سمجھا جاتا ہے جبکہ ہائی بلڈ پریشر، انفیکشن وغیرہ بھی یہ خطرہ بڑھاتے ہیں۔

مگر ہوسکتا ہے کہ آپ کو علم نہ ہو کہ چند بظاہر بے ضرر عادات بھی دل کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہیں۔

زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنا

کیا آپ ورزش کرتے ہیں؟ زبردست۔ مگر اپنا زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں و یہ ضرور مسئلے کا باعث ہے۔

درحقیقت آپ کو پورا دن جسمانی طور پر متحرک رہ کر گزارنا چاہیے، چاہے کچھ وقت کی چہل قدمی ہی کیوں نہ ہو۔

اگر آپ ایسی ملازمت کرتے ہیں جس میں زیادہ وقت ڈیسک پر کام کرتے ہوئے گزرتا ہے تو ہر گھنٹے بعد معمولی چہل قدمی خون کی گردش کو بڑھاتی ہے، چاہے آپ کمرے سے باہر نکل کر واپیس ہی کیوں نہ آئے یہ فائدہ ہوتا ہے۔

اپنی عمر کو کم سمجھنا

اپنے دل کو صحت مند رکھنے کے لیے درمیانی عمر کا انتظار مت کریں، ورزش، صحت بخش غذا، بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور بلڈ شوگر کے نمبروں پر نظر رکھیں۔

غذا کا خیال نہ رکھنا

اگر سبزیاں کھانا مشکل لگتا ہے تو بہتر ہے کہ زیتون کے تیل، گریوں، پھل، اناج، مچھلی، انڈے وغیرہ کا استعمال دل کو صحت مند رکھنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

اس کی وجہ ان میں صحت کے لیے مفید چکنائی، فائبر اور غذائی اجزا ہیں اور ان کا ذائقہ بھی بہترین ہوتا ہے۔

اپنی صحت پر نظر نہ رکھنا

کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ آپ کا کولیسٹرول لیول کیا ہے؟ بلڈ پریشر کیا ہے؟ کوئی اندازہ نہیں تو یہ خطرناک ہے۔

یہ ایسے خاموش قاتل ہیں جو ہوسکتا ہے کہ جان لیوا حد تک زیادہ ہوں مگر آپ کو علم ہی نہ ہو، تو اپنا تحفظ کریں۔

20 سال کی عمر کے بععد سے ان دونوں کے ہر سال یا 2 سال بعد ٹیسٹ یقینی بنائیں۔

کمر کی پیمائش نہ کرنا

توند کی چربی دل کے لیے بہت زیادہ نقصان دہ ہوتی ہے تو کمر کی پیمائش ہر چند ماہ کرنا عادت بنالیں۔

اگر خواتین کی کمر کا حجم 35 انچ جبکہ مردوں کا 40 انچ سے زیادہ ہو تو یہ خطرے کی گھنٹی ہے۔

اس کے لیے چربی گھلانے کے لیے کام کریں، درحقیقت جسمانی وزن میں معمولی کمی بھی دل کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے۔

مزاج پر توجہ نہ دینا

جب آپ مایوسی محسوس کررہے ہوں تو ایسے کام کرنا مشکل ہوتا ہے جو آپ کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں جیسے ورزش۔

اگر چند ہفتوں سے زیادہ یہ کیفیت طاری رہے تو ڈاکٹر سے مشورہ کریں جن کے مشورے سے تھراپی، ورزش اور ادویات (اگر ضرورت ہو تو) سے ذہنی صحت بہتر ہوسکتی ہے جس سے اپنا خیال رکھنے کے لیے توانائی بڑھتی ہے۔

ارگرد لوگوں کے سیگریٹ کا دھواں نظرانداز کرنا

ویسے تو تمباکو نوشی بھی دل اور خون کی شریانوں کو نقصان پہنچاتی ہے، مگر ان کے ارگرد موجود افراد کو بھی اس کا دھواں نقصان پہنچا سکتا ہے۔

نیند کے دورانیے کا خیال نہ رکھنا

ایک تحقیق کے دوران لوگوں کو 88 گھنٹے تک سونے نہیں دیا گیا جس کے نتیجے میں بلڈ پریشر اوپر گیا جو کہ کوئی زیادہ حیران کن امر نہیں تھا مگر جب ان افراد کو ہر رات صرف 4 گھنٹے تک سونے کی اجازت دی گئی تو دل کی دھڑکن کی رفتار بڑھ گئی جبکہ ایسے پروٹین کا ذخیرہ جسم میں ہونے لگا جو امراض قلب کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 نومبر 2024
کارٹون : 16 نومبر 2024