• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

ہواوے کا کم قیمت اسمارٹ فون انجوائے 20 ای

شائع October 28, 2021
انجوائے 20 ای — فوٹو بشکریہ ہواوے
انجوائے 20 ای — فوٹو بشکریہ ہواوے

ہواوے نے ایک کم قیمت اسمارٹ فون انجوائے 20 ای متعارف کرا دیا ہے۔

یہ فون 2 مختلف ورژنز میں دستیاب ہوگا جن میں سے ایک انجوائے 10 ای سے سے ملتا جلتا ہے جبکہ دوسرا کچھ مختلف ہے۔

پہلے ورژن میں میڈیا ٹیک کا ہیلیو پی 35 جبکہ دوسرے میں ہواوے کا اپنا کیرین 710 اے پراسیسر موجود ہے۔

کمپنی کی اپنی ہائی سیلیکون چپ والا انجوائے 20 ای میں 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج ہوگی جبکہ ہواوے کا تیار کردہ ہارمونی او ایس 2 آپریٹنگ سسٹم فون کا حصہ ہوگا۔

میڈیا ٹیک پراسیسر والے فون میں اینڈرائیڈ کا امتزاج ایم ایم یو آئی 10 سے کیا گیا ہے جبکہ 4 جی بی ریم اس کا حصہ ہوگی۔

فون میں 6.3 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جس میں واٹر ڈراپ نوچ میں 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے۔

فوٹو بشکریہ ہواوے
فوٹو بشکریہ ہواوے

فون کے اندر 5000 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے۔

فون کے بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ دیا گیا ہے جس کا مین کیمرا 13 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرا موجود ہے۔

یہ فون چین میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے جس کا میڈیا ٹیک پراسیسر والا 64 جی بی اسٹوریج فون 999 یوآن (26 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا مگر 128 جی بی اسٹوریج کے لیے 1199 یوآن (32 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) خرچ کرنا ہوں گے۔

کیرین پراسیسر والے ورژن کی قیمت اور دستیابی کے بارے میں کمپنی نے ابھی کوئی اعلان نہیں کیا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024