تصاویر: سوڈان میں فوجی بغاوت کے بعد دارالحکومت میں مظاہرے
افریقی ملک سوڈان میں افواج کی جانب سے ملک کے وزیراعظم سمیت حکومت کے کئی سینئر عہدیداروں کو حراست میں لینے کے بعد دارالحکومت خرطوم میں عوامی مظاہرے جاری ہیں۔
سوڈان کی فوج نے سینئر عہدیداران کو حراست میں لینے کے بعد حکومت کو برطرف کردیا جبکہ انٹرنیٹ سروسز معطل کردیں اور راستے بھی بند کردیے ہیں۔
ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت امت پارٹی نے گرفتاریوں کو بغاوت کی کوشش قرار دیتے ہوئے لوگوں سے مزاحمت کے لیے سڑکوں پر آنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔