• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’ایک ہے نگار‘ میں کس گلوکار نے اپنی آواز کا جادو جگایا؟

شائع October 26, 2021
مداحوں نے اس میں شامل کیے گئے 2 گانوں کو بھی بے حد پسند کیا ہے—اسکرین شاٹ/ٹوئٹر
مداحوں نے اس میں شامل کیے گئے 2 گانوں کو بھی بے حد پسند کیا ہے—اسکرین شاٹ/ٹوئٹر

پاک فوج کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی زندگی پر بنائی گئی ٹیلی فلم میں جہاں ماہرہ خان اور بلال اشرف کی اداکاری کے چرچے ہیں وہیں مداحوں کی جانب سے اس میں شامل کیے گئے 2 گانوں کو بھی بے حد پسند کیا گیا ہے۔

ٹیلی فلم ’ایک ہے نگار‘ میں 2 گانے ’پیار تیرا‘ اور ’روز میری قبر توں‘ شامل ہیں جنہیں اداکار و گلوکار ہارون شاہد نے گایا ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں ’پیار تیرا‘ کو الگ سے ریلیز کیے جانے سے متعلق بتاتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا کہ اس ٹیلی فلم میں انہوں نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

مزید پڑھیں: ’ایک ہے نگار‘ دیکھ کر شائقین آبدیدہ، ماہرہ خان کی تعریفیں

ہارون شاہد نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’ میں بہت خوش ہوں کہ اپنے ایکٹنگ کیریئر کے دوران مجھے اپنے شوق کوبھی ساتھ لے کر چلنےکا موقع ملا‘۔

انہوں نے خود پر بھروسہ کرنے پر ماہرہ خان کا شکریہ ادا کیا اور گانے کی موسیقی ترتیب دینے پر عباس علی خان کا بھی شکریہ ادا کیا۔

’پیار تیرا‘ میں گلوکارہ لالہ رخ کی آواز بھی شامل ہے، ہارون شاہد نے ٹیلی فلم کی شریک پروڈیوسر نینا کاشف کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اس کے علاوہ ہارون شاہد نے اسی ٹیلی فلم کا ایک اور گانا بھی گایا ہے تاہم اب تک اس کی مکمل ویڈیو الگ سے ریلیز نہیں کی گئی۔

ہارون شاہد نے اس گانے کا مختصر کلپ شیئر کیا تھا جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے اور اسے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

گزشتہ ماہ ایک پوسٹ میں ہارون شاہد نے ماہرہ خان کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ورنہ‘ فلم کی شوٹنگ کے دوران کیا گیا وعدہ پورا کرنے کے لیے انہوں نے کچھ عرصہ قبل مجھے کال کی تھی۔

ہارون شاہد نے کہا تھا کہ وعدہ یہ تھا کہ ماہرہ اپنے پروجیکٹ کی موسیقی پر کام کرنے کا موقع دیں گی۔

انہوں نے بتایا تھا کہ ’ایک ہے نگار‘ سے مجھے یہ موقع ملا ہے اور میں ماہرہ سے اور آپ سب سے 2 گانے شیئر کروں گا جو میرے دل سے بہت قریب ہیں۔

’ایک ہے نگار‘ کو نجی چینل پر 23 اکتوبر کی شب رات 8 بجے نشر کیا گیا تھا جس کی کہانی معروف ڈراما رائٹر عمیرہ احمد نے لکھی ہے جبکہ اسے ماہرہ خان اور نینا کاشف کے پروڈکشن ہاؤس سول فرائے نے پروڈیوس کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مداح ماہرہ خان کو لیفٹیننٹ جنرل نگار کے روپ میں دیکھ کر ناخوش

پونے دو گھنٹے دورانیے کی فلم میں لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کو دکھایا گیا ہے۔

ٹیلی فلم میں جنرل نگار جوہر کے والدین اور بہنوں کی ٹریفک حادثے میں موت، ان کے شوہر کی کینسر سے موت اور بچپن میں خاتون جنرل بننے کے خواب سے لے کر ان کے جنرل سرجن بننے تک کے سفر کو دکھایا گیا ہے۔

’ایک ہے نگار‘ میں ماہرہ خان نے جنرل نگار جوہر کا کردار جب کہ بلال اشرف نے ان کے شوہر کا کردار ادا کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024