• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پکاسو کے فن پارے 17 ارب روپے میں نیلام

شائع October 25, 2021
یہ نیلامی ہسپانوی آرٹسٹ کی 140ویں سالگرہ سے 2 روز قبل منعقعد ہوئی— فوٹو: رائٹرز
یہ نیلامی ہسپانوی آرٹسٹ کی 140ویں سالگرہ سے 2 روز قبل منعقعد ہوئی— فوٹو: رائٹرز

معروف مصور پابلو پکاسو کی 11 پینٹنگز اور دیگر کام امریکا کے شہر لاس ویگاس میں ہونے والی نیلامی میں 10 کروڑ ڈالر (17 ارب 43 کروڑ پاکستانی روپے) میں فروخت کردیا گیا۔

ڈان اخبار میں شائع برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق سوتھ بے کی نیلامی لاس ویگاس کے بیلاگیو ہوٹل میں ہوئی تھی جہاں پکاسو کے یہ فن پارے سالوں سے آویزاں تھے۔

یہ نیلامی 25 اکتوبر کو ہسپانوی آرٹسٹ کی 140ویں سالگرہ سے 2 روز قبل منعقد ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: پکاسو کی پینٹنگ ریکارڈ 15 ارب روپے میں فروخت

ان میں سے 5 پینٹنگز، بیلاگیو کے ڈائننگ ریسٹورنٹ کی دیوار پر آویزاں تھیں جبکہ ریسٹورنٹ میں پکاسو کے دیگر 12 فن پارے موجود رہیں گے۔

سب سے زیادہ قیمت پکاسو کی محبت اور میوزک پر مبنی میری تھریس والٹر کی 1938 کی پینٹنگ کے ذریعے حاصل کی گئی، جو 4 کروڑ ڈالر میں فروخت ہوئی اور نیلامی سے قبل لگائے جانے والے تخمینے سے ایک کروڑ ڈالر زیادہ تھی۔

بڑے پیمانے پر تیار کیے گئے پورٹریٹس ’ہوم ایٹ اینفینٹ‘ اور ’بسٹ ڈی ہوم‘ بالترتیب 2 کروڑ 44 لاکھ اور 95 لاکھ ڈالرز میں فروخت ہوئے جبکہ سیرامک پر بنائے گئے چھوٹے نمونے 21 ڈالر میں فروخت ہوئے اور یہ قیمت ان کی فروخت سے قبل لگائے جانے والے تخمینے سے 4 گنا زیادہ تھی۔

تاہم یہ پینٹنگز خریدنے والوں کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔

یہ نیلامی کسینو اور ہوٹل گروپ ایم جی ایم ریزورٹس کی بولی کا حصہ تھی تاکہ اس کے وسیع ذخیرے کو مزید متنوع بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: پکاسو کی پینٹنگ 17 کروڑ39لاکھ ڈالر میں نیلام

خیال رہے کہ امریکی عجائب گھر اور آرٹ گیلریاں امریکی معاشرے کی ہر سطح پر نسل پرستی کے خلاف 2020 میں پیش آنے والے واقع کے تناظر میں اپنے مجموعے کو وسیع کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔

18 معروف امریکی عجائب گھروں کی 2019 کی پبلک لائبریری آف سائنس کے مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ نمائش میں موجود 85 فیصد فنکار سفید فام اور 87 فیصد مرد ہیں۔

ایم جی ایم ریزورٹس فائن آرٹس کلیکشن میں 200 فنکاروں کے تقریباً 900 فن پارے ہیں جن میں باب ڈیلان اور ڈیوڈ ہاکنی کے جدید نمونے بھی شامل ہیں۔


یہ خبر 25 اکتوبر، 2021 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024