• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

تصاویر: ٹی20ورلڈ کپ میں بھارت کیخلاف پاکستان کی یادگار فتح

شائع October 25, 2021

پاکستان نے شاہین شاہ آفریدی اور اوپنرز کی شاندار کارکردگی کی بدولت بھارت کو ٹی20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم شاہین شاہ آفریدی کی عمدہ باؤلنگ کے سبب صرف 151 رنز بنا سکی، بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے نصف سنچری اسکور کی۔

ہدف کے تعاقب میں بھارتی باؤلرز پاکستانی بلے بازوں کے خلاف بے بس نظر آئے اور بابر اعظم اور محمد رضوان نے بغیر کسی نقصان کے پاکستان کو ہدف تک رسائی دلا دی۔

بھارت کے کپتان ٹاس کا سکہ اچھال رہے ہیں، بابر اعظم نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا تھا— فوٹو: اے ایف پی

میچ کے آغاز سے قبل بھارتی ٹیم نے گھٹنے کے بل بیٹھ کر نسل پرستی کے خلاف جنگ سے یکجہتی کا اظہار کیا— فوٹو: اے ایف پی

شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر لوکیش راہل بولڈ ہونے کے بعد پویلین لوٹ رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

حسن علی نے رضوان کے شاندار کیچ کی بدولت سوریا کمار یادیو کو چلتا کردیا تھا— فوٹو: اے ایف پی

شاہین شاہ آفریدی نے ابتدائی دو اوورز میں بھارتی اوپنرز کو آؤٹ کر کے بھارتی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی تھی— فوٹو: اے ایف پی

ویرات کوہلی اور ریشابھ پنٹ نے 53 رنزکی شراکت قائم کی— فوٹو: اے ایف پی

شاداب خان نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے 22 رنز کے عوض ریشابھ پنٹ کی قیمتی وکٹ لی— فوٹو: اے ایف پی

ویرات کوہلی نے 57 رنز کی اننگز کھیلی— فوٹو: اے ایف پی

شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر رضوان بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کیچ لے گئے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

بابر اعظم نے 52 گیندوں پر 68 رنزکی اننگز کھیلی— فوٹو: اے ایف پی

بابر اور رضوان نے ناقابل 152 رنز کی شراکت قائم کی— فوٹو: اے ایف پی

میچ میں فتح کے بعد محمد رضوان کپتان بابر اعظم سے بغلگیر ہیں— فوٹو: اے ایف پی

محمد رضوان نے 55 گیندوں پر 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 79 رنز بنائے— فوٹو: اے ایف پی

میچ میں فتح کے بعد ویرات کوہلی پاکستانی بلے باز محمد رضوان کو مبارکباد دے رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

تبصرے (1) بند ہیں

Hidayat Ullah Oct 25, 2021 07:13am
Well done team Pakistan,you made our day.