• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’ففٹی ففٹی‘ کے اداکار ماجد جہانگیر کسمپرسی کا شکار

شائع October 24, 2021
تنگ دستی کی وجہ سے وہ فالج اور دیگر امراض کے علاج کے لیے ادویات تک خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے—فائل فوٹو: فیس بک
تنگ دستی کی وجہ سے وہ فالج اور دیگر امراض کے علاج کے لیے ادویات تک خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے—فائل فوٹو: فیس بک

پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) پر 80 کی دہائی میں نشر ہونے والی ڈراما سیریز ففٹی ففٹی سے شہرت پانے والے اداکار ماجد جہانگیر ان دنوں مالی مشکلات کا شکار ہیں اور کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ماجد جہانگیر کا کہنا تھا کہ تنگ دستی کی وجہ سے وہ فالج اور دیگر امراض کے علاج کے لیے ادویات تک خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برس 14 اگست سے قبل گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نے انہیں فون کر کے بتایا تھا کہ انہیں یوم آزادی پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے تمغہ امتیاز سے نوازا جا رہا ہے۔

جس پر ماجد جہانگیر نے گورنر سندھ سے کہا تھا کہ حکومت کی جانب سے اگر ان کی 50 سالہ فنکارانہ خدمات کا اعتراف کیا جارہا ہے تو مہربانی ہے مگر انہیں علاج کی ضرورت ہے اور وہ اس حوالے سے مدد کی اپیل کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گورنر سندھ نے ان کی اپیل کے جواب میں کہا تھا کہ کچھ کرتے ہیں لیکن ڈیڑھ سال کا عرصہ بیت جانے کے باوجود ان کی جانب سے کچھ نہیں کیا گیا۔

ماجد جہانگیر نے بتایا کہ انہیں ماہانہ ادویات کے لیے 30 ہزار وپے کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ فزیو تھراپی اور ڈاکٹر کے معائنے کے اخراجات اس کے علاوہ ہیں، درخواست ہے کہ حکومت میری مدد کرے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے والدین، بھائی اور اہلیہ دنیا سے جا چکے ہیں، مشکل وقت میں کچھ دوست ہیں جو مدد کردیتے ہیں۔

ماجد جہانگیر کا کہنا تھا کہ لاہور میں ملک ریاض کی جانب سے ملنے والے گھر کے پڑوس میں مسعود صاحب اور ان کے اہلخانہ کھانے پینے کا خیال رکھتے ہیں جبکہ کراچی میں وہ ایک دوست کے فلیٹ پر قیام کر لیتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024