• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

عثمان مختار نے ’نئی زندگی ‘ کا آغاز کردیا

شائع October 23, 2021
عثمان مختار کی شادی کی تقریب 22 اکتوبر کو منعقد ہوئی
—فوٹو: انسٹاگرام
عثمان مختار کی شادی کی تقریب 22 اکتوبر کو منعقد ہوئی —فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی ڈراموں کے معروف اداکار عثمان مختار نے زنیرہ انعام سے شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کردیا۔

عثمان مختار اور زنیرہ انعام کی شادی کی تقریبات کا آغاز 20 اکتوبر سے ہوا تھا اور 21 اور 22 اکتوبر کی درمیانی شب ان کی مہندی کی تقریب ہوئی۔

اس سے قبل 20 اور 21 اکتوبر کی درمیانی شب ان کے مایوں کی تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

عثمان مختار کی شادی کی تقریب 22 اکتوبر کو منعقد ہوئی جس کی تصاویر و ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

ان کی شادی کی تقریب دن کے اوقات میں منعقد کی گئی جس میں ان کے اہلخانہ، رشتے داروں، قریبی دوستوں اور شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی۔

عثمان مختار کی بارات کی تقریب میں کئی شوبز ستاروں نے شرکت کی جن میں حمزہ علی عباسی، نیمل خاور، عثمان خالد بٹ سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

بارات کی تقریب میں عثمان مختار کی اہلیہ زنیرہ انعام خان نے اپنی والدہ کا غرارہ زیب تن کیا، جو ان کی والدہ نے اپنی شادی پر پہنا تھا اور اس عروسی لباس کو موجودہ دور سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کی مدد لی۔

محسن نوید رانجھا نے بھی زنیرہ انعام کے عروسی لباس پر کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکار کی اہلیہ زنیرہ انعام نے بارات کی تقریب اپنے خوبصورت عروسی لباس کے ساتھ سنہری رنگ کی دیدہ زیب جیولری کا انتخاب کیا۔

عثمان مختار نے بارات کے موقع پر روایتی شیروانی کے بجائے تھری پس سوٹ کا انتخاب کیا۔

عثمان مختار کی شادی میں حمزہ علی عباسی اور ان کی اہلیہ نیمل خاور نے بھی شرکت کی تھی اور انہوں نے ایمرلڈ رنگ کی خوبصورت ساڑھی پہنی تھی۔

اداکار عثمان خالد بٹ، احمد علی اکبر، شہزاد شیخ، شہبا شگری اور گلوکار عزیر جسوال بھی بارات کی تقریب میں شریک ہوئے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

خیال رہے کہ دونوں نے نکاح پہلے ہی کر رکھا ہے، عثمان مختار اور زنیرہ انعام نے مارچ 2021 میں نکاح کیا تھا اور دونوں نے سوشل میڈیا پوسٹ سے مداحوں کو آگاہ کیا تھا۔

ان کے نکاح کے وقت مداحوں نے سمجھا تھا کہ شاید دونوں نے سادگی سے رخصتی بھی کرلی، کیوں کہ نکاح کے بعد دونوں کو ایک ساتھ دیکھا جاتا رہا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024