• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

ٹی ایل پی کا اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان

ٹی ایل پی نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کوگرفتار کیا گیا ہے—فوٹوـ عمران گبول
ٹی ایل پی نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کوگرفتار کیا گیا ہے—فوٹوـ عمران گبول

کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے لاہور میں 3 روز تک دھرنا دینے کے بعد اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔

ٹی ایل پی کے میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق ‘تحریک لبیک پاکستان کا پرامن ناموس رسالت مارچ 22 اکتوبر کو 3 بجے مسجد رحمت اللعالمین چوک یتیم خانہ سے روانہ ہو گا’۔

مزید پڑھیں: لاہور: سعد رضوی کی رہائی کیلئے ’ٹی ایل پی‘ کے کارکنوں کا دھرنا، پولیس ہائی الرٹ

بیان میں کہا گیا کہ اگر کارکنوں کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ سے روکا گیا تو ٹی ایل پی نے پلان بی بھی تیار کرلیا ہے۔

ٹی ایل پی کے ہزاروں کارکن لاہور میں جماعت کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی رہائی کے لیے دھرنا دیے بیٹھے تھے تاکہ پنجاب حکومت پر دباؤ ڈالا جائے۔

سعد رضوی کو رواں برس 12 اپریل کو امن و امان کی خاطر حکومت پنجاب نے حراست میں لیا تھا۔

ٹی ایل پی نے لانگ مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے لیے بہتر ہے معاہدے پر من و عن عمل کرے، پر امن ناموسِ رسالت ﷺ مارچ کو کوئی نہیں روک سکتا۔

ٹی ایل پی کا کہنا تھا کہ احتجاج کے دوران پولیس نے ہمارے کئی کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ڈان ڈان کام کو ٹی ایل پی کے ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے ہزاروں کارکنوں کو حراست میں لیا ہے۔

ڈان کی رپورٹ کے مطابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب راؤ سردار علی خان کی زیر صدارت اجلاس کے بعد فیصلہ کیا گیا تھا کہ کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ: سعد رضوی کی رہائی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

عہدیدار کا کہنا تھا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ٹی ایل پی کے کارکنوں کے خلاف کارروائی شروع کی جائے گی۔

ٹی ایل پی کی جانب سے الٹی میٹم

ٹی ایل پی نے 12 ربیع الاول کو ایک بڑی ریلی نکالی تھی جس میں سینئر رہنماؤں نے شرکت کی اور خطاب میں حکومت پر الزام عائد کیا تھا کہ سعد رضوی کی رہائی میں تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں۔

شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ٹی ایل پی کی مجلسِ شوریٰ (سینٹرل ایگزیکٹو) کے ایک رکن سید افضل حسین شاہ نے اعلان کیا کہ احتجاج کا ایک نیا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

بعد میں ٹی ایل پی کے سیکڑوں کارکن تنظیم کے ہیڈکوارٹرز کے باہر پہنچے اور وہاں دھرنا دے کر مصروف ملتان روڈ کے دونوں اطراف کو بلاک کر دیا تھا۔

افضل حسین شاہ نے کارکنوں کو بتایا تھا کہ دھرنے کا منصوبہ جمعرات کو شام 5 بجے پیش کیا جائے گا۔

بعد ازاں ٹی ایل پی مرکزی شوریٰ نے حکومت کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے الٹی میٹم دیا اور کہا تھا کہ دوسری صورت میں پلان آف ایکشن کا اعلان کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی کالعدم قرار دے دی

بیان میں کہا گیا تھا کہ پہلے ہی ٹی ایل پی کے کئی کارکن جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور اگر حکومت نے مزید کوئی اقدام کیا تو مزید خون خرابہ ہوگا۔

شوریٰ کے رکن نے مزید کہا تھا کہ اگلے مرحلے میں جانے سے قبل وہ حکومت کے ساتھ بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انٹرنیٹ کی بندش

دوسری جانب وزارت داخلہ نے پنجاب کے محمکہ داخلہ کی درخواست پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹ (پی ٹی اے) کو سمن آباد، شیر کوٹ، نوا کوٹ، گلشن رضوی، سبزہ زار اور اقبال ٹاؤن سمیت لاہور کے مختلف علاقوں میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے انٹرنیٹ کی سروس بلاک کرنے کی ہدایت کردی تھی۔

مزید پڑھیں: کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی رہائی کا حکم

انٹرنیٹ کی بندش کے لیے نوٹی فکیشن 20 اکتوبر کو جاری کیا گیا تھا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ مذکورہ علاقوں میں انٹرنیٹ کی سروس معطل رہے گی اور متعلقہ حکام کی جانب سے بحالی کی درخواست تک اس کا اطلاق فوری ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024