• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

گوگل کے اب تک سب سے بہترین اسمارٹ فونز پکسل 6 اور پکسل 6 پرو

شائع October 20, 2021
گوگل پکسل 6 سیریز میں کمپنی نے اپنا پراسیسر استعمال کیا ہے — فوٹو بشکریہ گوگل
گوگل پکسل 6 سیریز میں کمپنی نے اپنا پراسیسر استعمال کیا ہے — فوٹو بشکریہ گوگل

کئی ماہ کی لیکس اور کمپنی کی جانب سے ٹیزرز کے بعد آخرکار گوگل کے پکسل 6 سیریز کے 2 اسمارٹ فونز متعارف کرا دیئے گئے ہیں۔

گزشتہ سال کے مڈ رینج ہارڈ ویئر کے بعد اس سال گوگل نے پکسل 6 اور پکسل 6 پرو کو فلیگ شپ فیچرز اور ہارڈ ویئر سے لیس کیا ہے۔

اور جیسا سب کو معلوم ہے کہ گوگل کے پکسل فونز کو بہترین کیمروں کی وجہ سے زیادہ جانا جاتا ہے تو اس بارے میں بھی نئی ڈیوائسز اس معاملے میں کسی سے پیچھے نہیں۔

یہ گوگل کے اولین فونز ہیں جن میں کمپنی کے اپنے تیار کردہ کاسٹیوم ٹینسر چپس کو دیا گیا ہے جو 5 این ایم ایس او سی والی چپ ہے جس میں اوکٹا کور پراسیسر 2 طاقتور کورٹیکس ایکس ایک کورز سے لیس ہے۔

پکسل 6 پرو — فوٹو بشکریہ گوگل
پکسل 6 پرو — فوٹو بشکریہ گوگل

یعنی یہ پہلا فون ہے جس میں ایک کی بجائے 2 کورٹیکس ایکس ایک کورز دی گئی ہیں جبکہ کاسٹیوم امیج پراسیسر میں کمپیوٹیشنل فوٹوگرافی نے فونز کو ایک نئی سطح پر پہنچا دیا ہے۔

کیمرا سیٹ اپ کا ایک فیچر میجک اریزر خودکار طور پر فوٹوز میں ڈسٹرکشن کو ختم کردیتا ہے جبکہ فیس ان بلر سے تصاویر کے گروپ میں سے شارپ فیس کو پک کرکے ایک ایکشن شاٹ کی شکل دی جاسکتی ہے۔

پورٹریٹ موڈ بھی پہلے کے مقابلے میں بہتر بنایا گیا ہے جو جلد کی رنگت کو زیادہ بہتر رینڈر کرتا ہے جبکہ نائٹ موڈ اور آسٹرو فوٹوگرافی کو بھی پہلے سے زیادہ بہتر کیا گیا ہے۔

پکسل 6 اور پکسل 6 پرو میں لائیو ٹرانسلیٹ کا فیچر موجود ہے جو کیمرا ویو فائنڈر سے 55 زبانوں کے میسجز، کیپشن یا تحریر کو ترجمہ کرسکتا ہے۔

اسی طرح ٹینسر کو استعمال کرکے یہ فونز فرنچ، جرمن، اٹالین، جاپانی، پرتگیز یا اسپینش زبان کو آف لائن بھی ترجمہ کرسکتے ہیں۔

ٹینسر میں ٹائٹن ایم 2 سیکیورٹی چپ بلٹ ان ہے جس سے فوٹوز، ٹیکسٹ اور حساس ڈیٹا کو باہری حملوں سے تحفظ ملتا ہے جبکہ گوگل کی جانب سے دونوں فونز کو 5 سال تک سیکیورٹی اپ ڈیٹس فراہم کرنے کا وعدہ بھی کیا گیا ہے۔

گوگل 6 پرو میں پکسل 6 کے مقابلے میں کافی نمایاں خصوصیات موجود ہیں۔

اس فون میں 6.7 انچ کا بڑا ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ ایل ٹی پی او امولیڈ سے بیٹری لائف بڑھانے کے لیے ریفریش ریٹ بدلتا رہتا ہے۔

پکسل 6 میں 6.4 انچ کا امولیڈ ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

پکسل 6 — فوٹو بشکریہ گوگل
پکسل 6 — فوٹو بشکریہ گوگل

دونوں فونز کے ڈسپلے کے لیے تحفظ کے لیے گوریلا گلاس وکٹس کو استعمال کیا گیا ہے مگر پرو ماڈل میں خم ایجز موجود ہے جسے گوگل نے تھری ڈی گلاس کا نام دیا ہے اور فنگر پرنٹ اسکینر اسکرین کے اندر نصب ہے۔

پکسل 6 پرو میں 5000 ایم اے ایچ جبکہ پکسل 6 میں 4600 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے اور دونوں کے ساتھ 30 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ موجود ہے۔

مگر کمپنی کی جانب سے باکس میں وائرڈ یا وائرلیس کوئی بھی چارجر نہیں دیا گیا۔

پکسل 6 میں 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج جبکہ پکسل 6 پرو میں 12 جی بی ریم اور 128، 256 اور 512 جی بی اسٹوریج کے آپشن دستیاب ہوں گے۔

اب کیمرا سیٹ اپ کی بات ہوجائے تو پکسل 6 پرو کو اس شعبے میں بھی پکسل 6 پر سبقت حاصل ہے۔

پکسل 6 پرو — فوٹو بشکریہ گوگل
پکسل 6 پرو — فوٹو بشکریہ گوگل

اس فون کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 12.5 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 48 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرے موجود ہیں۔

ٹیلی فوٹو کیمرا 4 ایکس زوم کے ساتھ ہے مگر کمپنی کا دعویٰ ہے کہ سپر ریز زوم کی مدد سے 20 ایکس تک زوم کیا جاسکتا ہے جبکہ 50 میگا پکسل مین کیمرا گزشتہ سال کے پکسل 5 مقابلے میں بہت زیادہ بہتر ہے جس میں پکسل 2 سے چلا آرہا کیمرا دیا گیا تھا، نئے سنسر میں لائٹ گیدرنگ کی صلاحیت 150 فیصد بڑھایا گیا ہے۔

فون کے فرنٹ پر 11.1 میگا پکسل فکسڈ فوکس سیلفی کیمرا موجود ہے۔

پکسل 6 میں یبک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ ہے جس کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا دیا گیا ہے۔

ڈسپلے میں 8 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے۔

گوگل پکسل پرو کی قیمت 899 ڈالرز (ایک لاکھ 55 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی جبکہ پکسل 6 کی قیمت 599 ڈالرز (ایک لاکھ 3 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024