• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

دبئی میں مادام تساؤ میوزیم کا افتتاح

شائع October 20, 2021
میوزیم میں خطے کی 15 شخصیات کے مجسمے بھی موجود ہیں—فوٹو: اے ایف پی
میوزیم میں خطے کی 15 شخصیات کے مجسمے بھی موجود ہیں—فوٹو: اے ایف پی

لندن کے معروف مومی میوزیم مادام تساؤ نے رواں ہفتے دبئی میں عرب دنیا میں پہلی شاخ کا افتتاح کردیا ہے اور امید ہے کہ ایکسپو 2020 کے لاکھوں سیاح اس کا رخ کریں گے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق نندن میں شروع ہونے والا یہ برانڈ جہاں اس کے 250 مومی مجسمے موجود ہیں سالانہ لاکھوںسیاحوں کی توجہ کا مرکز بنتا ہے جبکہ امریکا، یورپ اور ایشیا میں بھی اس کی شاخیں موجود ہیں۔

دبئی کے مادام تساؤ کی جنرل منیجر ساناز کولسرود نے اے ایف پی کو بتایا کہ ہم نے رواں برس 14 اکتوبر کو ایکسپو 2020 کے بہت قریب اپنے میوزیم کے دروازے کھولے ہیں۔

مزید پڑھیں: مادام تساؤ میوزیم میں پریانکا چوپڑا کا مجسمہ

انہوں نے کہا کہ ’"ہم مقامی اور بین الاقوامی سطح پر بہت سے سیاحوں کی آمد کی توقع کرتے ہیں’۔

ساناز کولسرود نے کہا کہ ’ "ہم نے میوزیم کے لیے ان باصلاحیت شخصیات کا انتخاب کیا ہے جو خطے میں مقبول ہیں‘۔

دبئی میں کھلنے والی شاخ میں ’عالمی ستاروں’ کے 60 مجسمے آویزاں کیے گئے ہیں، جن میں فٹ بال اسٹار لیونل میسی اور پاپ گلوکارہ ریانا شامل ہیں۔

علاوہ ازیں خطے کی 15 شخصیات کے مجسمے بھی شامل ہیں جن میں لبنانی پاپ اسٹار نینسی اجرام اور مایا دیاب شامل ہیں۔

خیال رہے کہ تیل کے محدود ذخائر کے ساتھ، دبئی سیاحت اور تفریحی شعبے کی ترقی پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مادام تساؤ میوزیم میں کترینہ کا مومی مجسمہ

دبئی میں ان دنوں ایکسپو 2020 جاری ہے جو ایک برس کی تاخیر سے یکم اکتوبر کو شروع ہوا اور 6 ماہ تک جاری رہے گا۔

امید کی جارہی ہے کہ لاکھوں افراد ایکسپو 2020 کا رخ کریں گے جس سے وبا سے متاثر معیشت کو فروغ مل سکے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024