• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
---فوٹو:رائٹرز

تصاویر: عید میلادالنبی ﷺ مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی گئی

عمارات کو خوب صورت روشنیوں سے سجایا گیا تھا اور لوگوں نے جلوسوں میں مذہبی جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔
شائع October 19, 2021 اپ ڈیٹ October 20, 2021

پاکستان بھر میں عید میلادالنبی ﷺ مذہبی عقیدت اور جذبے کے ساتھ منائی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے قوم پر زور دیا تھا کہ اس دن کو غیرمعمولی انداز میں منائیں اور ملک بھر میں نکالے گئے جلوسوں میں مذہبی جذبہ نمایاں تھا جہاں شرکا نے سبز جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے اور ان کے نعروں سے نبی اکرم ﷺ سے ان کی عقیدت چھلک رہی تھی۔

عید میلادالنبی کی مناسبت سے سرکاری عمارات، گلیاں، گھر، شاپنگ مالز اور مساجد کو خوب صورتی کے ساتھ روشنیوں اور جھنڈیوں سے سجایا گیا تھا، اسی طرح نوجوانوں نے آتش بازی کا مظاہرہ کیا اور رنگا رنگ لباس میں ریلیاں نکالی اور مارچ کیا۔

حکومت کی جانب سے عید میلادالنبی کے جشن کے لیے کووڈ ایس او پیز کا اعلان کیا گیا تھا لیکن شرکا کو سماجی فاصلے اور ماسک پہننے کی شرط پر عمل نہ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

عقیدت مندوں نے پشاور میں عیدمیلادالنبیﷺ کے موقع پر جلوس نکالا---فوٹو: اے ایف پی

لاہور میں نوجوان خوشی کا اظہار آتش بازی کے ذریعے کر رہے ہیں---فوٹو: اے ایف پی

کراچی میں بچوں نے نظم و ضبط کے ساتھ ریلی نکالی---فوٹو: اے ایف پی

لاہور کے مختلف علاقوں میں نوجوانوں نے آتش بازی کی---فوٹو: اے ایف پی

حیدرآباد میں عیدمیلادالنبی کے موقع پر بچے اونٹ کی  سواری سے محظوظ ہوئے---فوٹو: عمیر علی

کراچی میں بھی بچوں نے عید میلادالنبیﷺ کی خوشیاں منائیں---فوٹو:رائٹرز

کوئٹہ میں عید میلادالنبی کی مناسبت سے مذہبی رہنماؤں کی قیادت میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی---فوٹو: اے ایف پی

کراچی میں لوگوں نے دھمال ڈالا اور اپنے جذبات کا اظہار کیا---فوٹو: رائٹرز

لاہور میں مساجد کو خوب صورتی سے سجایا گیا تھا جہاں لوگوں کی چہل پہل تھی---فوٹو: اے ایف پی

کراچی میں بچوں نے عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر منعقدہ تقریبات اور جشن میں حصہ لیا---فوٹو: اے ایف پی

کراچی میں بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی دھمال میں اپنا حصہ ڈال رہے تھے---فوٹو:رائٹرز

ملک کے دیگر شہروں کی طرح اسلام آباد میں جشن منایا گیا جہاں فیصل مسجد کو سجایا گیا تھا---فوٹو: اے ایف پی

حیدرآباد میں دعوت اسلامی کے کارکنوں نے جلوس کے انتظامات سنبھال رکھے تھے---فوٹو: عمیر علی

لاہور میں مارکیٹوں میں پھولوں اور جھنڈیوں کی خریداری بھی عروج پر پہنچی تھی---فوٹو: اے ایف پی

کوئٹہ میں جلوس میں شریک نوجوانوں نے ختم نبوتﷺ کے نعرے لگائے ---فوٹو: اے ایف پی