• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ریئلٹی ٹی وی اسٹار کورٹنی کارڈیشن نے منگنی کرلی

شائع October 18, 2021
کورٹنی کارڈیشن کے نمائندے نے ان کی منگنی کی تصدیق کی—فوٹو: اے پی
کورٹنی کارڈیشن کے نمائندے نے ان کی منگنی کی تصدیق کی—فوٹو: اے پی

امریکی ریئلٹی ٹی وی اسٹار کورٹنی کارڈیشن نے راک بینڈ بلنک-182 کے ڈرمر ٹریوس بارکر سے منگنی کرلی۔

خبر رساں ادارے ’اے پی’ کی رپورٹ کے مطابق کورٹنی کارڈیشن نے ٹریوس بارکر کی جانب سے پرپوز کیے جانے کی 2 تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں ’ہمیشہ کے لیے’ لکھا۔

رئیلٹی اسٹار اور بزنس وومن کورٹنی کارڈیشن کے نمائندے نے ان کی منگنی کی تصدیق کی۔

تاہم کورٹنی کارڈیشن کی منگنی کے حوالے سے مزید کوئی تفصیلات نہیں دی گئیں۔

کورٹنی کارڈیشن کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں ساحلِ سمندر پر پھولوں اور موم بتیوں سے کی گئی سجاوٹ کو دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے ایک انسٹاگرام اسٹوری میں مداحوں کو اپنی منگنی کی انگوٹھی کی جھلک بھی دکھائی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

پیپل میگزین اور سیلیبریٹی ویب سائٹ ٹی ایم زیڈ نے رپورٹ کیا کہ ٹریوس بارکر نے پرپوزل کا اہتمام امریکی ریاست مونٹسیٹو کے ساحل پر کیا جو سانتا باربرا کے قریب ہے۔

خیال رہے کہ یہ کورٹنی کارڈیشن کی پہلی شادی ہوگی، ان کے سابقہ بوائے فرینڈ اسکاٹ ڈسک سے تین بچے ہیں جبکہ یہ ٹریوس بارکر کی تیسری شادی ہوگی۔

دونوں کو کچھ عرصے سے عوامی تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا جارہا تھا اور وہ انسٹاگرام پر بھی ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کرتے رہے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024