• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

منی لانڈرنگ کیس میں طلبی، نورا فتیحی کا وضاحتی بیان سامنے آگیا

شائع October 17, 2021
نورا فتیحی کیس کے متاثرین میں شامل ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
نورا فتیحی کیس کے متاثرین میں شامل ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

مراکشی نژاد کینیڈین و بھارتی اداکارہ و ڈانسر نورا فتیحی کے ترجمان نے منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ سے متعلق وضاحتی بیان جاری کردیا۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق نورا فتیحی کو بھارت انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے فراڈ کے کیس میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا جس کے بعد ان کے ترجمان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اداکارہ منی لانڈرنگ کی کسی سرگرمی کا حصہ نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ 14 اکتوبر کو نورا فتیحی سے بھارت کی مالیاتی تحقیقاتی ایجنسی نے دہلی کے دفتر میں 8 گھنٹے سے زائد دورانیے تک 200 کروڑ روپے کے فراڈ کے ملزم سکیش چندرا شیکھر سے مبینہ وابستگی کی وجہ سے پوچھ گچھ کی تھی۔

مزید پڑھیں: نورا فتیحی اداکارہ کرینہ کپور کے بیٹے سے شادی کی خواہاں

اداکارہ کے ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ نورا فتیحی کیس کے متاثرین میں شامل ہیں اور گواہ ہونے کے ناطے وہ تفتیش میں تعاون کر رہی ہیں اور افسران کی مدد کر رہی ہیں۔

—فائل فوٹو: انسٹاگرام
—فائل فوٹو: انسٹاگرام

بیان میں کہا گیا کہ ’نورا فتیحی کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے طلب کیا گیا تھا جہاں وہ پیش ہوئیں اور اس کیس کے حوالے سے اپنا بیان ریکارڈ کرایا'۔

ذرائع نے بتایا کہ پوچھ گچھ کے دوران نورا فتیحی اور سکیش چندراشیکھر سے ان کی ملاقاتوں اور لین دین کے بارے میں پوچھا گیا۔

ذرائع کے مطابق نورا فتیحی نے سکیش چندرا شیکھر کی اہلیہ لینا ماریہ پال کی دعوت پر ایک تقریب میں شرکت کی تھی۔

اس تقریب میں سکیش نے مبینہ طور پر نورا فتیحی کروڑوں روپے مالیت کے مہنگے تحائف دیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: نورا فتیحی نے ڈانسر کی نامناسب حرکت پر خاموشی توڑ دی

اس سے قبل ای ڈی نے اس کیس کے سلسلے میں اگست اور ستمبر میں ایک اور بولی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کا بیان ریکارڈ کیا تھا۔

—فائل فوٹو: انسٹاگرام
—فائل فوٹو: انسٹاگرام

ذرائع نے انڈیا ٹوڈے کو بتایا تھا کہ جیکولین فرنینڈس کا بیان سکیش چندرا شیکھر کے خلاف درج دھوکا دہی کے مقدمے میں منی لانڈرنگ کی روک تھام کے ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت ریکارڈ کیا گیا تھا۔

سکیش چندرا شیکھر جو اہلیہ لینا ماریہ پال کے ساتھ ای ڈی کی حراست میں ہیں پر ایک سال (مئی 2020 تا جون 2021) کے عرصے میں ایک تاجر سے 200 کروڑ کے فراڈ کا الزام ہے۔

ان کے خلاف بھتہ خوری کے 20 سے زائد مقدمات بھی درج ہیں اور انہوں نے جیل سیل کے اندر سے ایک ریکیٹ چلایا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024