امریکا نے پاکستان کو فائزر کی تقریباً ایک کروڑ اضافی خوراکیں فراہم کی
اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ امریکا نے پاکستان کو کورونا کی ویکسین فائزر کی اضافی 90 لاکھ 60 ہزار خوراکیں فراہم کیں۔
بیان میں کہا گیا کہ امریکا نے پاکستان کو ان اضافی خوراکوں کے ساتھ مجموعی طور پر 2 کروڑ 50 لاکھ سے زائد ویکسین کی خوراکیں فراہم کی ہیں۔
امریکی سفارت خانے کا کہنا تھا کہ امریکا نے کووڈ-19 کے دوران تعاون کے سلسلے میں پاکستان کو 6 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا تعاون بھی کیا اور وبا کے آغاز سے ہی حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر وبا کی روک تھام کے لیے کام کیا۔