• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:12pm Isha 6:35pm
  • ISB: Maghrib 5:14pm Isha 6:39pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:12pm Isha 6:35pm
  • ISB: Maghrib 5:14pm Isha 6:39pm

سام سنگ کا سب سے مہنگا اسمارٹ فون پیش

شائع October 15, 2021
ڈبلیو 22 فائیو جی — فوٹو بشکریہ سام سنگ
ڈبلیو 22 فائیو جی — فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ نے اپنا سب سے مہنگا اسمارٹ فون ڈبلیو 22 فائیو جی متعارف کرا دیا ہے جو گلیکسی زی فولڈ 3 کا ایک کاسٹیوم ورژن ہے۔

یعنی یہ سام سنگ کا ایک اور نیا فولڈ ایبل فون ہے جس کے ساتھ ایس پین سپورٹ بھی دی گئی ہے اور خاص طور پر چینی مارکیٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اگرچہ اس ڈیوائس کا ہارڈ ویئر گلیکسی زی فولڈ 3 سے کافی ملتا جلتا ہے مگر اس میں سافٹ ویئر کے حوالے سے کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

اور ہاں اس فون میں گوگل موبائل سروسز موجود نہیں جبکہ گلیکسی برانڈنگ بھی نہیں ہے۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

فون کی اندرونی اسکرین 7.6 انچ ڈائنامک امولیڈ 2x ڈسپلے سے لیس ہے جس میں 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ موجود ہے۔

اسی اسکرین میں سام سنگ نے کیمرا ڈسپلے کے اندر نصب کیا ہے جو 4 میگا پکسل کا ہے مگر اس میں بڑے 2.0µm پکسلز دیئے گئے ہیں۔

ڈبلیو 22 میں اوکٹا کور پراسیسر کے ساتھ 16 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

فون کی باہری اسکرین 6.2 انچ کی ہے جس کے تحفظ کے لیے گوریلا گلاس وکٹس کو استعمال کیا گیا ہے اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

فون کا مین کیمرا 12 میگا پکسل کا ہے جس میں ایف 1.8 آپرچر اور 1/1.76 لینس دیا گیا ہے، جس کے ساتھ 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 12 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرے (2 ایکس آپٹیکل زوم) موجود ہیں۔

مین کیمرے میں ڈوئل پکسل اے ایف اور او آئی ایس موجود ہے جبکہ ٹیلی فوٹو کیمرے میں بھی او آئی ایس فیچر دیا گیا ہے۔

اس فون کی قیمت 16 ہزار 999 یوآن (4 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 1 نومبر 2024
کارٹون : 31 اکتوبر 2024