• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

سونیا حسین اور صبا قمر پولیس افسر بننے کو تیار

شائع October 15, 2021
دونوں اداکاراؤں کے یونیفارم پر ایس پی سارا کا نام پڑھا جا سکتا ہے—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں اداکاراؤں کے یونیفارم پر ایس پی سارا کا نام پڑھا جا سکتا ہے—فوٹو: انسٹاگرام

خبریں ہیں کہ جلد ہی اداکارہ سونیا حسین اور صبا قمر ایک ساتھ ہدایت کار عدنان سرور کے آنے والے ڈرامے میں پولیس افسر کے روپ میں دکھائی دیں گی۔

اداکارہ سونیا حسین اور صبا قمر کی ڈرامے کے کرداروں کی پولیس یونیفارم میں تصاویر جہاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، وہیں دونوں کو پولیس کے ایک ہی عہدے اور ان کے یونیفارم پر ایک ہی نام کا بیج دیکھ کر شائقین حیران بھی رہ گئے۔

دونوں اداکاراؤں نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے ڈراموں میں پولیس افسر بننے کی تصدیق بھی کی۔

اداکارہ سونیا حسین نے انسٹاگرام پر پولیس یونیفارم میں اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے تصدیق بھی کی کہ وہ عمیرہ احمد کے لکھے اور عدنان سرور کے ہدایت کردہ ڈرامے میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) کے روپ میں دکھائی دیں گی۔

اداکارہ نے تصدیق کی کہ وہ ڈرامے میں ایس پی سارا سکندر کا کردار ادا کریں گی اور انہوں نے سیکیورٹی افسر کے کردار پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔

سونیا حسین کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں انہیں پنجاب پولیس کے یونیفارم میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اگرچہ سونیا حسین نے تصدیق کی کہ وہ ڈرامے میں سارا سکندر نامی پولیس افسر کا کردار ادا کریں گی لیکن انہوں نے ڈرامے کا نام اور اس کی دیگر کاسٹ سے متعلق کچھ نہیں بتایا۔

اس سے قبل بھی وہ ماضی میں مذکورہ ڈرامے سے متعلق بتا چکی تھیں۔

دوسری جانب صبا قمر نے بھی انسٹاگرام پر پولیس یونیفارم میں اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بھی عمیرہ احمد کے لکھے گئے ڈرامے میں ایس پی سارا کے روپ میں دکھائی دیں گی۔

حیران کن طور پر صبا قمر کے پولیس یونیفارم پر بھی ایس پی سارا لکھا ہوا ہے جب کہ سونیا حسین کے یونیفارم پر بھی یہی نام لکھا ہوا ہے، تاہم صبا قمر کی تصویر میں ان کا یونیفارم پنجاب پولیس سے کچھ مختلف دکھائی دے رہا ہے۔

سوشل میڈیا پوسٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ صبا قمر اور سونیا حسین لکھاری عمیرہ حسین کے لکھے ڈرامے ‘سیریل کلر‘ میں پولیس افسر بنیں گی، تاہم سونیا حسین نے اپنی پوسٹ میں سیریل کلر کا نام یا ہیش ٹیگ استعمال نہیں کیا جب کہ صبا قمر نے مذکورہ ڈرامے کا ہیش ٹیگ استعمال کیا تھا۔

سونیا حسین نے ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ عمیرہ احمد کے ڈرامے سیریل کلر میں پولیس افسر بنیں گی، تاہم انہوں نے ڈرامے کی کاسٹ میں صبا قمر کے ہونے یا نہ ہونے کی تصدیق نہیں کی، البتہ انہوں نے بتایا کہ جگن کاظم سمیت دیگر اداکار ڈرامے کا حصہ ہوں گے۔

سونیا حسین کی طرح صبا قمر بھی ماضی میں انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے یہ عندیہ دے چکی تھیں کہ وہ جلد ہی عمیرہ احمد کے لکھے گئے ڈرامے میں نظر آئیں گی۔

صبا قمر نے بھی رواں ماہ اکتوبر کے آغاز میں انسٹاگرام اسٹوری میں عندیہ دیا تھا کہ وہ عمیرہ احمد کے ڈرامے میں کام کرتی دکھائی دیں گی—اسکرین شاٹ
صبا قمر نے بھی رواں ماہ اکتوبر کے آغاز میں انسٹاگرام اسٹوری میں عندیہ دیا تھا کہ وہ عمیرہ احمد کے ڈرامے میں کام کرتی دکھائی دیں گی—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024