• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:01pm

آریان خان کو رہائی نہ مل سکی، 20 اکتوبر تک جیل میں رہیں گے

شائع October 14, 2021
ااریان خان کو نارکوٹکس فورس نے تین اکتوبر کو گرفتار کیا تھا—فائل فوٹو: فیس بک
ااریان خان کو نارکوٹکس فورس نے تین اکتوبر کو گرفتار کیا تھا—فائل فوٹو: فیس بک

منشیات استعمال کرنے اور رکھنے کے الزام میں گرفتار بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

عدالت کی جانب سے ضمانت کی درخواست پر فیصلہ نہ سنائے جانے کی وجہ سے آریان خان کو مزید ایک ہفتہ جیل میں گزارنا پڑے گا۔

’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق ممبئی کی سیشن کورٹ نے آریان خان کی درخواست پر 14 اکتوبر کو سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کیا اور یہ 20 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔

عدالت کی جانب سے فیصلہ نہ سنائے جانے کی وجہ سے آریان خان 20 اکتوبر تک جیل میں ہی رہیں گے۔

سماعت کے دوران نارکوٹکس فورس کے وکلا نے آریان خان کی ضمانت کی پھر سے مخالفت کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ اب تک کی تفتیش سے معلوم ہوتا ہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے منشیات استعمال کرنے کے عادی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آریان خان کو ضمانت نہ مل سکی، عدالت کل پھر سماعت کرے گی

انسداد منشیات فورس کے وکلا کے مطابق آریان خان کی واٹس ایپ چیٹ سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ وہ نہ صرف منشیات کے عادی رہے ہیں بلکہ وہ منشیات کے عالمی نیٹ ورک کا حصہ بھی ہیں۔

آریان خان عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں—فائل فوٹو: انڈیا ٹوڈے
آریان خان عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں—فائل فوٹو: انڈیا ٹوڈے

اسی حوالے سے ’ہندوستان ٹائمز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ نارکوٹکس فورس کے وکلا نے عدالت میں ریمارکس دیے کہ آریان خان انتہائی بااثر خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں ضمانت پر رہا کرنے سے ان کی جانب سے شواہد کو مٹائے جانے کا خطرہ ہے۔

انسداد منشیات فورس کے وکلا کی مخالفت پر آریان خان کے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل نوعمر ہیں اور ان کی واٹس ایپ چیٹ میں استعمال کی گئی زبان کو بنیاد بنا کر انہیں جیل میں نہیں رکھا جا سکتا۔

آریان خان کے وکلا کے مطابق نہ تو ان کے موکل کو کروز پارٹی کے اندر سے گرفتار کیا گیا اور نہ ہی ان سے منشیات برآمد ہوئی، انہیں صرف دوستی کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔

مزید پڑھیں: آریان خان کی درخواستِ ضمانت پر سماعت نہ ہوسکی

عدالت نے دونوں فریقین کے ریماکس سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 20 اکتوبر تک کے لیے ملتوی کردی۔

اس سے قبل 11 اکتوبر کو آریان خان کی ضمانت درخواست پر سماعت نہیں ہوسکی تھی، انہوں نے 9 اکتوبر کو درخواست دائر کی تھی۔

سیشن کورٹ میں درخواست دائر کرنے سے قبل آریان خان نے میٹروپولیٹن عدالت میں بھی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی مگر عدالت نے 7 اکتوبر کو ان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

آریان خان کو گرفتار کئے گئے دوسرے ساتھیوں کے ہمراہ 8 اکتوبر کو 14 دن کے ریمانڈ پر ممبئی کے آرتھر جیل بھیجا گیا تھا جب کہ ان کے ہمراہ گرفتار کی گئی دو خواتین منمن دھمیچا سمیت دوسری خاتون کو عورتوں کے جیل بھیجا گیا تھا۔

آریان خان کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے دوستوں ارباز مرچنٹ، منمن دھمیچا، نوپور سریکا، اسمیت سنگھ، موہک جسوال، وکرانت چوکر اور گومت چوپڑا سمیت منشیات استعمال کرنے کے الزام میں 3 اکتوبر کروز پارٹی سے گرفتار کیا تھا۔

پہلے بھی آریان خان کی ضمانت کی درخواست مسترد کی گئی تھی—فائل فوٹو: فیس بک
پہلے بھی آریان خان کی ضمانت کی درخواست مسترد کی گئی تھی—فائل فوٹو: فیس بک

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024