• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پاکستان کے ڈاکٹر اقبال چوہدری مسلم دنیا کا سب سے بڑا سائنسی ایوارڈ جیتنے میں کامیاب

شائع October 13, 2021 اپ ڈیٹ October 14, 2021
ڈاکٹر اقبال کو ’مصطفی پرائز لاریٹ‘ بائیو آرگینک کیمسٹری کے شعبے میں ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا— فوٹو بشکریہ مصطفیٰ پرائز لاریئٹ
ڈاکٹر اقبال کو ’مصطفی پرائز لاریٹ‘ بائیو آرگینک کیمسٹری کے شعبے میں ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا— فوٹو بشکریہ مصطفیٰ پرائز لاریئٹ

پاکستانی پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کو بائیو آرگینک کیمسٹری کے شعبے میں ان کی خدمات پر مسلم دنیا کے سب سے بڑے سائنسی ایوارڈ مصطفی پرائز لاریئٹ2021 سے نوازا گیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق ’مصطفی پرائز لاریئٹ‘ سائنس اور ٹیکنالوجی کا ایک اعلیٰ ایوارڈ ہے جو ہر دو سال بعد مسلمان ممالک کے چوٹی کے محققین اور سائنسدانوں کو چار شعبوں میں دیا جاتا ہے جس میں زندگی اور طبی سائنس اور ٹیکنالوجی، نینو سائنس اور نینو ٹیکنالوجی، انفارمیشن اور مواصلاتی سائنس اور ٹیکنالوجی اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے دیگر تمام شعبوں میں دیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: پہلی بار ایک مسلم ملک دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب

اس ایوارڈ کو 2012 میں بین الاقوامی سطح پر سائنسی مہارت کی علامت کے طور پر قائم کیا گیا تھا اور اسے مسلم دنیا کا نوبیل انعام سمجھا جاتا ہے۔

پاکستان، ایران، بنگلہ دیش، لبنان اور مراکش کے پانچ سائنسدانوں کو ان کے متعلقہ شعبوں میں مذکورہ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

ایوارڈ کی ویب سائٹ کے مطابق ہر شعبے میں ایوارڈ جیتنے والے کو 5 لاکھ ڈالر کا ایوارڈ، سرٹیفکیٹ اور میڈل دیا گیا ہے۔

جامعہ کراچی میں بین الاقوامی مرکز برائے کیمیکل اور حیاتیاتی سائنسز (آئی سی سی بی ایس) کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری عالمی شہرت یافتہ ادویات کے کیمسٹ ہیں، بین الاقوامی جرائد میں نامیاتی اور جیو نامیاتی کیمسٹری کے شعبوں میں ان کے ایک ہزار 175 سے زائد تحقیقی مقالے شائع ہو چکے ہیں، وہ اس موضوع پر 76 مقالے اور 40 ابواب بڑے امریکی اور یورپی پریس کی شائع کردہ کتب میں شائع ہو چکے ہیں جبکہ وہ اب تک 40 امریکی پیٹنٹ بھی حاصل کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’سلام ایوارڈ‘ سائنس فکشن کہانی لکھنے والے لکھاری کے نام

ڈاکٹر اقبال کے کام کو دنیا بھر کے محققین نے 27 ہزار 407 بار نقل کیا ہے اور ان کا ایچ۔انڈیکس 70 ہے جبکہ اب تک 94 مقامی اور بین الاقوامی اسکالرز نے ان کی زیر نگرانی پی ایچ ڈی کی ڈگریاں مکمل کی ہیں۔

پی ایچ ڈی، ڈی ایس سی اور سی کیم کی ڈگریوں کے حامل ڈاکٹر اقبا؛ مختلف پاکستانی حکومتیں ہلال امتیاز، ستارہ امتیاز اور تمغہ امتیاز سے نواز چکی ہیں۔

وہ معروف اکیڈمیوں کے فیلو بھی رہ چکے ہیں جن میں اکیڈمی آف سائنسز فار دی ڈیولپنگ ورلڈ، اسلامک ورلڈ اکیڈمی آف سائنسز، پاکستان اکیڈمی آف سائنسز، رائل سوسائٹی آف کیمسٹری اور کیمیکل سوسائٹی آف پاکستان شامل ہیں۔

پروفیسر اقبال کو اس سے قبل ایران کے صدر نے خوارزمی بین الاقوامی ایوارڈ سے نوازا تھا، آذربائیجان کے صدر نے تعلیم کے شعبے میں آئی سی او ایوارڈ دیا تھا اور پاکستان کے وزیر اعظم نے کیمسٹری میں کامسٹیک ایوارڈ دیا تھا۔

مزید پڑھیں: مسلمانوں کی پسماندگی کا ذمہ دار کون؟

انہیں 2004 میں ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ممتاز قومی پروفیسر اور 2013 میں جامعہ کراچی کی جانب سے قابل پروفیسر کا اعزاز دیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024