• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

آریان خان کو ضمانت نہ مل سکی، عدالت کل پھر سماعت کرے گی

شائع October 13, 2021
آریان خان عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں—فائل فوٹو: انڈیا ٹوڈے
آریان خان عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں—فائل فوٹو: انڈیا ٹوڈے

منشیات استعمال کرنے اور رکھنے کے الزام میں گرفتار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو 13 اکتوبر کو بھی ضمانت نہ مل سکی اور عدالت نے کوئی فیصلہ دیے بغیر سماعت ملتوی کردی۔

خبر رساں ادارے ’ایشین نیوز انٹرنیشنل‘ کے مطابق ممئی کی سیشن کورٹ میں ہونے والی سماعت میں نارکوٹکس فورس کے وکلا نے ایک مرتبہ پھر آریان خان کی ممکنہ ضمانت کی مخالفت کی اور عدالت نے کوئی فیصلہ دیے بغیر 14 اکتوبر تک سماعت ملتوی کردی۔

اسی حوالے سے ’ہندوستان ٹائمز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ دوران سماعت آریان خان کے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ نارکوٹکس فورس نے ان کے موکل کو کروز پارٹی کے دوران نہیں بلکہ راستے سے گرفتار کیا۔

وکلا نے دعویٰ کیا کہ آریان خان ابھی کروز میں داخل ہی نہیں ہوئے تھے کہ انہیں ان کے دوست ارباز مرچنٹ کے ہمراہ گیٹ پر روکا گیا۔

شاہ رخ خان کے بیٹے کے وکلا کا کہنا تھا کہ نہ تو آریان خان نے منشیات استعمال کی اور نہ ہی ان کے پاس منشیات تھی، البتہ ان کے دوست ارباز مرچنٹ نے دوران تفتیش 6 گرام چرس رکھنے کا اعتراف کیا ہے۔

وکلا نے عدالت سے آریا خان کی ضمانت کی درخواست کی جب کہ نارکوٹکس فورس کے وکلا نے ان کی درخواست کی مخالفت کی۔

’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق نارکوٹکس فورس کے وکلا نے آریان خان کی ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت میں دعویٰ کیا کہ بولی وڈ اداکار کے بیٹے عالمی منشیات نیٹ ورک کا حصہ ہیں، انہیں ضمانت نہ دی جائے۔

انسداد منشیات فورس کے وکلا کے مطابق انہوں نے آریا خان اور دیگر افراد کے بیانات کے بعد کارروائی کرتے ہوئے دیگر 20 افراد کو بھی گرفتار کیا ہے اور ملزمان کے جیل میں ہونے سے کافی پیش رفت ہوئی ہے۔

نارکوٹکس وکلا کے دلائل ابھی مکمل نہیں ہوئے تھے کہ عدالت نے شام ہوجانے پر کیس کی سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں: آریان خان کی ضمانت کیلئے درخواست دائر

اس سے قبل 11 اکتوبر کو بھی آریان خان کی ضمانت درخواست پر سماعت نہ ہوسکی تھی، انہوں نے 9 اکتوبر کو درخواست دائر کی تھی۔

سیشن کورٹ میں درخواست دائر کرنے سے قبل آریان خان نے میٹروپولیٹن عدالت میں بھی ضمانت درخواست دائر کی تھی مگر عدالت نے 7 اکتوبر کو ان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

ااریان خان نے 9 اکتوبر کو ضمانت کی درخواست دائر کی تھی—فائل فوٹو: فیس بک
ااریان خان نے 9 اکتوبر کو ضمانت کی درخواست دائر کی تھی—فائل فوٹو: فیس بک

آریا خان کو گرفتار کئے گئے دوسرے ساتھیوں کے ہمراہ 8 اکتوبر کو 14 دن کے ریمانڈ پر ممبئی کے آرتھر جیل بھیجا گیا تھا جب کہ ان کے ہمراہ گرفتار کی گئی دو خواتین منمن دھمیچا سمیت دوسری خاتون کو عورتوں کے جیل بھیجا گیا تھا۔

آریان خان کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے دوستوں ارباز مرچنٹ، منمن دھمیچا، نوپور سریکا، اسمیت سنگھ، موہک جسوال، وکرانت چوکر اور گومت چوپڑا سمیت منشیات استعمال کرنے کے الزام میں 3 اکتوبر کروز پارٹی سے گرفتار کیا تھا۔

مزید پڑھیں: آریان خان کی درخواستِ ضمانت پر سماعت نہ ہوسکی

آریان خان اور ان کے ساتھیوں پر الزام ہے کہ مذکورہ سب لوگ کروز پارٹی میں منشیات استعمال کر رہے تھے، کروز شپ میں ان کے علاوہ بھی تقریبا ڈیڑھ ہزار لوگ موجود تھے۔

مذکورہ کروز ممبئی سے بھارتی ریاست گووا جا رہی تھی، جس میں آریان خان دوستوں کے ہمراہ سفر کر رہے تھے کہ نارکوٹکس فورس نے ممبئی کی حدود میں ہی اس پر چھاپا مارا۔

آریان خان کو تین اکتوبر کو گرفتار کیا گیا تھا—فائل فوٹو: فیس بک
آریان خان کو تین اکتوبر کو گرفتار کیا گیا تھا—فائل فوٹو: فیس بک

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024