• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ویکسینیشن کووڈ 19 کی سنگین شدت سے تحفظ کے لیے بہت زیادہ مؤثر، تحقیق

شائع October 11, 2021
یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی — شٹر اسٹاک فوٹو
یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی — شٹر اسٹاک فوٹو

ویکسینیشن کووڈ 19 سے متاثر ہونے پر بیماری کی زیادہ شدت سے بچانے کے لیے بہت زیادہ مؤثر ہے چاہے کورونا کی ڈیلٹا قسم کا سامنا ہی کیوں نہ ہو۔

یہ بات فرانس میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

اس تحقیق میں ویکسینز سے بیماری سے بچاؤ کی بجائے بیماری کی سنگین کی روک تھام اور موت پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔

اس مقصد کے لیے 2 کروڑ 20 لاکھ افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا تھا جن کی عمریں 50 سال سے زیادہ تھیں۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو لوگ ویکسینیشن کراتے ہیں ان میں بیماری سے ہسپتال میں داخلے یا موت کا خطرہ 90 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

تحقیق کے نتائج امریکا، برطانیہ اور اسرائیل میں ہونے والی تحقیقی رپورٹس کی تصدیق ہوتی ہے۔

مگر اس تحقیق میں شامل ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ اب تک کی سب سے بڑی تحقیق ہے۔

اس تحقیق کے لیے ڈیٹا اکٹھا کرنے کا عمل دسمبر 2020 سے جاری تھا جب فرانس میں کووڈ 19 ویکسینیشن کی مہم کا آغاز ہوا تھا۔

محققین نے ویکسینیشن کرانے والے ایک کروڑ 10 لاکھ افراد کا موازنہ ایک کروڑ 10 ویکسینیشن نہ کرانے والے افراد سے کیا گیا۔

تحقیق کے لیے 20 جولائی تک ویکسینیشن کرانے والے افراد کے ڈیٹا کو دیکھا گیا تھا۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ ویکسین کی دوسری خوراک کے استعمال کے 14 دن بعد کووڈ 19 کی سنگین شدت کا خطرہ 90 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

یہ تحقیق Epi-Phare نامی ادارے کے زیرتحت ہوئی تھی جو فرانسیسی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے۔

تحقیق کے مطابق ویکسینیشن کورونا کی قسم ڈیلٹا کے خلاف بھی بہت زیادہ مؤثر ثابت ہوتی ہے، 75 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو ویکسینیز سے 84 فیصد جبکہ 50 سے 75 سال کے افراد کو 92 فیصد تک تحفظ ملتا ہے۔

مگر یہ خیال رہے کہ ڈیلٹا سے تحفظ کا ڈیٹا صرف ایک مہینے کا تھا کیونکہ فرانس میں جون 2021 میں کورونا کی اس قسم نے دیگر کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

محققین نے بتایا کہ تحقیق میں اب اگست اور ستمبر کے نتائج کو بھی شامل کیا جائے گا۔

تحقیق میں ایسٹرا زینیکا، فائزر/ بائیو این ٹیک اور موڈرنا ویکسینز استعمال کرنے والے افراد کے ڈیٹا کو دیکھا گیا تھا اور جانسن اینڈ جانسن ویکسین کو شامل نہیں کیا گیا جس کی منظوری فرانس میں کافی عرصے بعد دی گئی تھی۔

نتائج سے یہ عندیہ بھی ملا کہ تحقیق کے دورانیے کے دوران 5 ماہ تک ویکسینیشن سے بیماری کی سنگین شدت کے خلاف ملنے والا تحفظ کم نہیں ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024