• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بھارتی اداکارہ نصرت جہاں روحی کا دوسری شادی کا انکشاف

شائع October 11, 2021
نصرت جہاں روحی نے پہلی شادی 2019 میں کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
نصرت جہاں روحی نے پہلی شادی 2019 میں کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی اداکارہ و آل انڈیا ترینیمول کانگریس (اے آئی ٹی سی) کی رکن لوک سبھا نصرت جہاں روحی نے اپنے ہاں بچے کی پیدائش کے دو ماہ بعد دوسری شادی کا انکشاف کرکے چہ مگوئیوں کو ختم کردیا۔

’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق حال ہی میں نصرت جہاں روحی کے بوائے فرینڈ اور ان کے بیٹے کے مبینہ والد اداکار و بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما یش دسگپتا کی سالگرہ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے مبہم انداز میں اپنی شادی کی تصدیق کی۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں یش دسگپتا کی سالگرہ کی تصاویر شیئر کیں، جن میں کیک پر ’والد اور شوہر‘ کے نام پڑھے جا سکتے ہیں۔

اداکارہ نے پہلی شادی جون 2019 میں نکھل جین سے کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے پہلی شادی جون 2019 میں نکھل جین سے کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کیک اور تحفائف پر یش دسگپتا کو شوہر اور والد کے طور پر لکھنے سے کئی لوگوں نے چہ مگوئیاں کیں کہ دونوں نے شادی کرلی ہے۔

اسی حوالے سے ’انڈین ایکسپریس‘ نے بھی اپنی رپورٹ میں بتایا کہ نصرت جہاں روحی کی جانب سے یش دسگپتا کی سالگرہ کی تصاویر شیئر کیے جانے پر چہ مگوئیاں ہیں کہ دونوں نے شادی کر رکھی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نصرت جہاں روحی نے تحائف اور کیک کی تصاویر شیئر کیں، جن پر یش دسگپتا کو انہوں نے اپنے شوہر اور بیٹے کا والد لکھا ہے، جس کی وجہ سے چہ مگوئیاں ہیں کہ دونوں نے پہلے سے ہی شادی کر رکھی ہے۔

اسی حوالے سے ’ہندوستان ٹائمز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ یش دسگپتا نے حال ہی ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ نصرت جہاں نے بچے کو جنم دینے سے قبل ان سے پوچھا تھا کہ وہ بچہ چاہتے ہیں یا نہیں؟

یش دسگپتا نے بتایا کہ حاملہ ہونے کے بعد انہوں نے نصرت جہاں روحی کو بتایا کہ بچے کو وہ جنم دیں گی، اس لیے فیصلہ بھی انہیں ہی کرنا ہے۔

یش دسگپتا اور اداکارہ کے درمیان رواں برس کے آغاز میں تعلقات استوار ہوئے تھے—فائل فوٹو: فیس بک
یش دسگپتا اور اداکارہ کے درمیان رواں برس کے آغاز میں تعلقات استوار ہوئے تھے—فائل فوٹو: فیس بک

یش دسگپتا نے انٹرویو میں بتایا کہ یہ کیسے ممکن تھا کہ وہ ایک حاملہ خاتون کو تنہا چھوڑ دیتے اور ایسا کرنا اچھا عمل نہیں ہے۔

اگرچہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ بچے کو جنم دینے سے قبل نصرت جہاں نے ان سے ان کی خواہش پوچھی تھی لیکن انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ اداکارہ ان کے بچے کو جنم دینا چاہتی تھیں یا وہ پہلے شوہر کے بچے کو جنم دینے کی بات کر رہی تھیں؟

یہ بھی پڑھیں: شادی ختم ہونے کے بعد نصرت جہاں کی ’امید‘ سے ہونے کی خبریں

نصرت جہاں روحی کے ہاں رواں برس 26 اگست کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، جس کا نام انہوں نے ’یشان‘ رکھا تھا۔

نصرت جہاں روحی کے ہاں بچے کی پیدائش ایسے وقت میں ہوئی تھی جب جون 2021 میں پہلے شوہر صنعت کار نکھل جین سے شادی ختم ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

اپنی شادی ختم ہونے کے دعوے کے فوری بعد یہ خبریں آئی تھیں کہ وہ حاملہ ہیں اور اگست میں انہوں نے بیٹے کو جنم دیا تھا۔

یش دسگپتا کی 10 اکتوبر کو سالگرہ کے موقع پر نصرت جہاں نے ان کے ساتھ تصاویر شیئر کیں اور انہیں کیک میں شوہر اور بیٹے کے والد کے طور پر لکھا—اسکرین شاٹ
یش دسگپتا کی 10 اکتوبر کو سالگرہ کے موقع پر نصرت جہاں نے ان کے ساتھ تصاویر شیئر کیں اور انہیں کیک میں شوہر اور بیٹے کے والد کے طور پر لکھا—اسکرین شاٹ

نصرت جہاں روحی نے 2019 میں ترکی میں نکھل جین سے وہاں کے قانون کے مطابق شادی کی تھی اور جون 2021 میں شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ چوں کہ ان کی شادی بیرون ملک کے قانون کے مطابق ہوئی تھی، اس لیے ایک طرح سے بھارتی قانون کے مطابق شادی ہوئی ہی نہیں، جس کی وجہ سے انہیں طلاق لینے کی بھی ضرورت نہیں۔

نصرت جہاں نے شادی ختم کرنے کا دعویٰ ایک ایسے وقت میں کیا تھا جب کہ خبریں تھیں کہ ان کے تعلقات بنگالی فلموں کے اداکار و بی جے پی رہنما یش دسگپتا سے ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارتی اداکارہ و رکن اسمبلی نصرت جہاں کے ہاں بچے کی پیدائش

دونوں کے تعلقات کی خبریں آنے کے چند ماہ بعد ہی اداکارہ کے حاملہ ہونے کی خبریں آئی تھیں اور رواں برس اگست میں انہوں نے بیٹے کو جنم دیا تو لوگوں نے ان سے بیٹے کے والد کا نام پوچھا تھا۔

اب اداکارہ اور یش دسگپتا نے مبہم انداز میں تصدیق کی ہے کہ دونوں نے شادی کر رکھی ہے لیکن دونوں نے واضح طور پر شادی کرنے کی تصدیق نہیں کی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024