• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کیریئر کے آغاز سے ہی میری جسامت پر اعتراض کیا گیا، گلوکارہ ایڈیل

شائع October 9, 2021
ایڈیل کی جانب سے وزن کم کرنے پر دنیا بھر کی شوبز شخسیات نے حیرانگی کا اظہار کیا تھا—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام/
ایڈیل کی جانب سے وزن کم کرنے پر دنیا بھر کی شوبز شخسیات نے حیرانگی کا اظہار کیا تھا—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام/

فلمی دنیا کا اعلیٰ ترین ’آسکر‘ اور میوزک کا سب سے نمایاں ’گریمی‘ ایوارڈز جیتنے والی برطانوی گلوکارہ و اداکار ایڈیل نے کہا ہے کہ کیریئر کے آغاز سے اب تک ان کے جسم میں اعتراض کیا گیا اور ان سے متعلق نامناسب باتیں کی گئیں۔

ایڈیل طویل عرصے بعد جلد ہی اپنا چوتھا میوزک ایلبم ریلیز کرنے جا رہی ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے فیشن میگزین ’ووگ‘ اور ’برٹش ووگ‘ کو انٹرویو دیا اور ان کے لیے فوٹو شوٹ کروایا۔

ایڈیل کو جہاں فیشن میگزین کے فوٹو شوٹ میں منفرد انداز میں دیکھا گیا، وہیں انہوں نے انٹرویو میں اپنی نجی زندگی سے متعلق بھی کھل کر باتیں اور بتایا کہ ان کے آنے والے میوزک ایلبم کے گانے بھی ان کی نجی زندگی کی عکاسی کریں گے۔

میرے وزن کی وجہ سے میری جسامت پر نامناسب جملے کہے جاتے رہے، ایڈیل—فوٹو: ووگ
میرے وزن کی وجہ سے میری جسامت پر نامناسب جملے کہے جاتے رہے، ایڈیل—فوٹو: ووگ

’ووگ‘ سے بات کرتے ہوئے ایڈیل نے بتایا کہ تقریبا 6 سال بعد ریلیز ہونے والے ان کے میوزک ایلبم کے گانوں میں انہوں نے اپنی طلاق اور بچے کی پیدائش کے بعد اس کی پرورش اور کیریئر میں اپنی جسامت پر ہونے والی تنقید کو بھی پیش کیا ہے۔

گلوکارہ و اداکارہ نے طلاق کو اپنی زندگی کا مشکل ترین وقت قرار دیا اور ساتھ ہی واضح کیا کہ طلاق میں ان کی یا ان کے شوہر کی کوئی غلطی نہیں تھی یا دونوں میں سے کوئی غلط نہیں تھا، بس ان دونوں نے فیصلہ کیا کہ اب انہیں الگ ہونا چاہیے۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ طلاق نے ان پر جذباتی اثرات مرتب کیے اور انہوں نے خود کو مصروف کرنے کے لیے بہت سارے اقدامات اٹھائے، جن میں سے ورزش کے لیے جم جانا بھی شامل تھا۔

گزشتہ برس مئی میں پہلی بار ایڈیل کی وزن کم ہونے کی تصویر سامنے آئی تھی—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام
گزشتہ برس مئی میں پہلی بار ایڈیل کی وزن کم ہونے کی تصویر سامنے آئی تھی—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام

انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے وزن کم کرنے کی غرض سے ورزش شروع نہیں کی تھی مگر ورزش کے ان پر اچھے اثرات ہوئے اور انہوں نے ذہنی سکون محسوس کیا، ساتھ ہی ان کا وزن بھی کم ہوگیا۔

ایڈیل نے بتایا کہ طلاق کے بعد ان سےبیٹا سوال کرتا رہتا ہے کہ وہ اور ان کے والد پہلے کی طرح اب ساتھ کیوں نہیں رہتے یا رہ سکتے؟

یہ بھی پڑھیں: گلوکارہ ایڈیل نے چند ماہ میں اتنا وزن کم کیسے کیا؟

انہوں نے اپنے وزن کم ہونے پر مئی 2020 میں میڈیا میں شائع ہونے والی خبروں اور تبصروں پر بھی بات کی اور کہا کہ اس سے قبل بھی ان کے جسم پر میڈیا بڑے بڑے فیچرز شائع کر چکا تھا۔

انہوں نے اپنی جسامت پر میڈیا میں شائع ہونے والی خبروں پر افسوس کا اظہار کیا اور ساتھ ہی کہا کہ پورے کیریئر کے دوران میڈیا سمیت دوسرے لوگوں کو ان کے جسم پر اعتراض رہا۔

زائد الوزن ہونے کے باوجود ایڈیل نے بڑے بڑے ایوارڈز جیتے—فائل فوٹو: فیس بک
زائد الوزن ہونے کے باوجود ایڈیل نے بڑے بڑے ایوارڈز جیتے—فائل فوٹو: فیس بک

اداکارہ و گلوکارہ نے بتایا کہ ان کے وزن کی وجہ سے ان کے لیے نازیبا باتیں کی جاتی تھیں اور ایک بار تو انہوں نے خود کچھ خواتین کو ان کے جسم سے متعلق تضحیک آمیز باتیں کرتے سنا، جس سے انہیں بہت تکلیف ہوئی۔

ان کے مطابق کیریئر کے آغاز سے لے کر اب تک میڈیا کی نظریں ان کے جسم پر رہی ہیں اور ان کا وزن میڈیاکے لیے اہم خبر رہا ہے مگر اس سے انہیں تکلیف ہوتی رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: نامور گلوکارہ ایڈیل کا شوہر سے علیحدگی کا اعلان

خیال رہے کہ ایڈیل کی مئی 2020 میں وزن کم ہونے کی تصاویر سامنے آنے پر دنیا بھر کی میڈیا نے ان کے وزن کے حوالے سے نمایاں خبریں شائع کی تھیں۔

ایڈیل نے کم عمری میں بطور گلوکارہ کیریئر کا آغاز کیا تھا، وہ کم عمری سے ہی فربہ تھیں اور انہیں جوانی میں زائدالوزن ہونے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا رہا۔

ایڈیل نے 2013 میں جاسوس فلم سیریز ’جیمز بانڈ‘ کے لیے گانا گانے پر ’آسکر‘ ایوارڈ جیتا تھا جب کہ وہ ’گریمی‘ سمیت کئی ایوارڈز جیت چکی ہیں اور انہوں نے بیک وقت 5 سے زائد گریمی ایوارڈز بھی جیت رکھے ہیں۔

ایڈیل نے 2016 میں شادی کی، 2019 میں طلاق لی—فائل فوٹو: فیس بک
ایڈیل نے 2016 میں شادی کی، 2019 میں طلاق لی—فائل فوٹو: فیس بک

ایڈیل نے اب تک تین میوزک ایلبم جاری کیے ہیں، انہوں نے آخری ایلبم 2015 میں ریلیز کیا تھا اور اب جلد ہی وہ چوتھا ایلبم سامنے لائیں گی، انہوں نے متعدد ڈراموں اور فلموں میں گلوکاری کے علاوہ اداکاری بھی کی۔

ایڈیل نے کم عمری میں ہی 2011 کے بعد سماجی رہنما سیمون کونیکی سے تعلقات استوار کرلیے تھے اور ان کے ہاں 2012 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی، جس کے 4 سال بعد 2016 میں دونوں شادی کی۔

شادی کے تین سال بعد اپریل 2019 میں ایڈیل نے شوہر سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا، بعد ازاں ان کے درمیان 2020 تک باضابطہ طلاق ہوگئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024