• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

منیب بٹ سے شادی کی مبارکباد پر علیزے شاہ کا ردعمل

شائع October 8, 2021
علیزے شاہ نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر منیب بٹ کے ساتھ فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی تھیں—فوٹو:انسٹاگرام
علیزے شاہ نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر منیب بٹ کے ساتھ فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی تھیں—فوٹو:انسٹاگرام

معروف اداکارہ و گلوکارہ علیزے شاہ اور اداکار منیب بٹ کا برائیڈل فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس پر مداحوں کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔

علیزے شاہ نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر منیب بٹ کے ساتھ فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی تھیں۔

تصایور میں علیزے شاہ کو آف وائٹ عروسی لباس جبکہ منیب بٹ کو کرتا شلوار اور واسکٹ پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب منیب بٹ نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر علیزے شاہ کے ساتھ اس فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کیں۔

علیزے شاہ اور منیب بٹ کا آف وائٹ تھیم میں کیا گیا یہ فوٹو شوٹ کے انٹرنیٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا اور ان پر مختلف تبصرے بھی کیے گئے۔

کچھ مداحوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ’کاش منیب بٹ کا یہ فوٹو شوٹ ایمن خان کے ساتھ ہوتا'۔

دیگر کا کہنا تھا کہ 'منیب بٹ صرف ایمن خان کے ساتھ ہی اچھے لگتے ہیں'۔

—فوٹو: اسکرین شاٹ
—فوٹو: اسکرین شاٹ

علاوہ ازیں کچھ صارفین کا خیال تھا کہ علیزے شاہ اور منیب بٹ نے شادی کرلی ہے اور ان کا ساتھ برقرار رہنے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا۔

ایک صارف نے علیزے شاہ کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ 'امید کرتی ہوں کہ یہ تعلق عمر بھر کا ہوگا'۔

مذکورہ تبصرے پر ردعمل دیتے ہوئے علیزے شاہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں اس کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا۔

—فوٹو: اسکرین شاٹ
—فوٹو: اسکرین شاٹ

علیزے شاہ نے منیب بٹ سے شادی کی مبارکباد پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 'بس اتنا بے خبر ہونا ہے دنیا سے'۔

خیال رہے کہ دسمبر 2020 میں سوشل میڈیا پر اداکار عمران عباس اور علیزے شاہ کی شادی کی افواہیں زیر گردش تھیں۔

جس کے بعد اداکار عمران عباس نے اپنی شادی سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024