• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

کشمیر بینڈ کا گانا 'آئی بہار' مداحوں کو بھاگیا

شائع October 2, 2021
'آئی بہار' کو یکم اکتوبر کو کشمیر بینڈ کے یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا گیا—فوٹو: اسکرین شاٹ
'آئی بہار' کو یکم اکتوبر کو کشمیر بینڈ کے یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا گیا—فوٹو: اسکرین شاٹ

کشمیر بینڈ نے اپنے نئے گانے 'آئی بہار' سے میوزک کی دنیا میں واپسی کی ہے جو ریلیز ہوتے ہی مداحوں کو بے حد پسند آگیا ہے۔

'آئی بہار' کو یکم اکتوبر کو کشمیر بینڈ کے یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا گیا۔

یہ ایک خوشگوار، پاپ-راک ٹریک ہے اور اس کی کشمیر بینڈ کے گلوکاروں کے دیگر گانوں نے یکسر مختلف ہے۔

'آئی بہار' کی میوزک ویڈیو رنگوں سے بھرپور ہے اور اس میں گانے کے نام کی طرح بہار کے رنگوں کو دکھا گیا ہے۔

کشمیر بینڈ نے اپنے نئے گانے کی ریلیز کا اعلان سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں کیا۔

پوسٹ میں کہا گیا کہ 'وہ تمام افراد جو ہمارے نئے گانے کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں ان کے لیے ہم نے آئی بہار کو ریلیز کیا ہے، اسے لازمی سنیں'۔

گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور اسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

ایک صارف نے کہا کہ 'بہت رنگوں سے بھرپور گانا ہے دیکھ کر اچھا لگا'۔

—فوٹو: اسکرین شاٹ
—فوٹو: اسکرین شاٹ

راہادہ نامی صارف نے کہا کہ 'میں یہ بیان نہیں کرسکتی کہ مجھے کتنا پسند آیا، یہ ایسا میوزک ہے جسے سن کر موڈ فوراً اچھا ہوجاتا ہے'۔

—فوٹو: اسکرین شاٹ
—فوٹو: اسکرین شاٹ

مرینہ نامی صارف نے کہا کہ 'میں ایک طویل عرصے سے ایسے مواد کا انتظار کررہی تھی'۔

—فوٹو: اسکرین شاٹ
—فوٹو: اسکرین شاٹ

ایک اور صارف نے کہا کہ 'میں نے اپنے آفس کا کام ختم کیا اور اندازہ کریں کیا ہوا ؟ کشمیر کا نیا گانا آگیا، یہ بہت ریفریشنگ ہے'۔

—فوٹو: اسکرین شاٹ
—فوٹو: اسکرین شاٹ

اس بینڈ کا تعلق کراچی سے ہے اور 2017 میں پیپسی بیٹل آف بینڈز جیتنے کے بعد انہیں شہرت ملی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024