• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مونی رائے جنوری 2022 تک پیا گھر سدھار جائیں گی، اہل خانہ

شائع October 1, 2021
رواں برس کے آغاز میں ان کی خفیہ شادی کی خبریں بھی پھیلی تھیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
رواں برس کے آغاز میں ان کی خفیہ شادی کی خبریں بھی پھیلی تھیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

حال ہی میں پاکستانی گانے ’بول کفارہ کیا ہوگا‘ کی کاپی پر بنائے گئے جوبن نوتیال کے گانے ’دل غلطی کر بیٹھا‘ میں جلوہ گر ہونے والی اداکارہ مونی رائے کے خاندان کے ایک فرد نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ آئندہ برس جنوری تک پیا گھر سدھار جائیں گی۔

مونی رائے ان دنوں آنے والی فلم ’براہمسترا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں اپنے دیرینہ بوائے فرینڈ دبئی کے صنعت کار سوراج نمبیار کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے۔

بولی وڈ اداکارہ کو دیرینہ بوائے فرینڈ کے ساتھ سر عام دیکھے جانے کے بعد ہی ان کے کزن نے دعویٰ کیا ہے کہ مونی رائے کی شادی کی تیاریاں جاری ہیں اور وہ جلد رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی۔

’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق مونی رائے کے کزن ودیت رائے سرکار نے بہار میں مقامی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ بولی وڈ اداکارہ کی شادی کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ مونی رائے اور سوراج نمبیار کی شادی کی تقریبات دبئی یا یورپی ملک اٹلی میں منعقد کی جائیں گی، جس کے بعد بھارت میں بھی ان کی شادی کی تقریب رکھی جائے گی۔

اداکارہ کے کزن کا کہنا تھا کہ مونی رائے کی شادی میں دونوں خاندان کے افراد سمیت قریبی رشتے دار بھی شرکت کریں گے۔

اسی حوالے سے ’ٹائمز آف انڈیا‘ نے بھی بتایا کہ میڈیا میں چہ مگوئیاں ہونے کے بعد اداکارہ کے کزن نے تصدیق کردی کہ مونی رائے کی شادی جنوری 2022 تک ہوجائے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں برس کے آغاز میں لاک ڈاؤن کے دوران مونی رائے اور سوراج نمبیار کی خفیہ شادی کی افواہیں بھی پھیلی تھیں لیکن اداکارہ نے خبروں کو مسترد کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق دونوں کے درمیان گزشتہ چند سال سے تعلقات ہیں اور سوراج دبئی میں بینکار ہیں اور دونوں دبئی میں بھی ایک ساتھ کافی وقت گزار چکے ہیں۔

اگرچہ مونی رائے کے کزن نے ان کی شادی سے متعلق دعویٰ کیا ہے لیکن اس حوالے سے اداکارہ یا ان کے بوائے فرینڈ سمیت ان کے والدین میں سے کسی نے بھی مذکورہ خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

سوراج نمبیار سے قبل مونی رائے کے تعلقات ٹی وی اداکار گوراو چوپڑا سے تھے جب کہ ان کا نام دیگر اداکاروں کے ساتھ بھی جوڑا جاتا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مونی رائے کو اکشے کی ہیروئن بنانے میں سلمان کا ہاتھ؟

مونی رائے نے ٹی وی سے اداکاری کا آغاز کیا اور انہوں نے ’کیوں کہ ساس بھی کبھی بہو تھی، کسوٹی، ناگن، ایک تھا راجا، ایک تھی رانی اور کرشنا چلی لندن‘ جیسے ڈراموں سمیت کئی ڈراموں اور ریئلٹی شوز میں شرکت کی۔

اداکارہ کے صنعت کار سے چند سال سے تعلقات ہیں—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام
اداکارہ کے صنعت کار سے چند سال سے تعلقات ہیں—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام

مونی رائے نے 2004 کی فلم ’رن‘ سے بولی وڈ کیریئر کا آغاز کیا اور انہوں نے تم بن ٹو، گولڈ، رومیو، اکبر، والٹر سمیت دیگر فلموں میں کام کیا۔

اداکارہ کی حال ہی میں ریلیز کی جانے والی فلم ’لندن کانفیڈنشل‘ کو زی فائیو پر ریلیز کیا گیا تھا، جس کی کہانی کورونا وائرس سے متعلق پھیلنے والی افواہوں اور بھارت و چین کی سرحد پر ممکنہ پھیلنی والی نئی وبا کے گرد گھومتی ہے۔

’لندن کانفیڈنشل‘ میں جہاں مونی رائے کی اداکاری کو سراہا گیا، وہیں اسے کہانی کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا، وہ جلد ہی رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور امیتابھ بچن سمیت دیگر اداکاروں کی کاسٹ پر مبنی فلم ’براہمسترا‘ میں دکھائی دیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024