• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

شہباز شریف گھر کی سیڑھی سے گرکر زخمی

شائع September 30, 2021
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے کمر کی تکلیف کے باعث تمام سیاسی سرگرمیوں معطل کر دیں ہیں—فائل/فوٹو:ڈان نیوز
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے کمر کی تکلیف کے باعث تمام سیاسی سرگرمیوں معطل کر دیں ہیں—فائل/فوٹو:ڈان نیوز

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف گھر کی سیڑھی سے پھلس کر زخمی ہوگئے ہیں جس کے بعد انہوں نے سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے ذرائع نے تصدیق کی کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف گھر کی سیڑھی سے گرنے سے زخمی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: 'شہباز شریف جب اقتدار میں ہوتے ہیں تو کمر میں درد نہیں ہوتا'

انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف کے طبی معالجین نے طبی معائنہ کرنے کے بعد انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ شہباز شریف گرنے کے باعث ایک مرتبہ پھر کمر کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے کمر کی تکلیف کے باعث تمام سیاسی سرگرمیوں معطل کردیں ہیں۔

اس سے قبل نومبر 2020 میں جب شہباز شریف نیب کی حراست میں تھے تب بھی انہیں کمر کی شدید تکلیف ہوئی تھی اور مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان پر الزام لگایا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کو جان بوجھ کر بکتر بند گاڑی میں لایا گیا جس سے ان کی کمر میں تکلیف ہوگئی۔

مزید پڑھیں: 'کمر درد کے باعث زمین پر نہیں بیٹھ سکتا، مجھے زمین پر کھانا دیا جاتا ہے'

خیال رہے کہ اپوزیشن لیڈر کینسر کے مریض بھی ہیں اور اپنے چیک اپ کے لیے ڈاکٹرز سے رجوع کرتے رہتے ہیں۔

رواں برس فروری میں طبیعت نا ساز ہونے پر کوٹ لکھپت جیل سے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کے دیگر طبی ٹیسٹ کے علاوہ پی اے ٹی اسکین بھی کیا گیا تھا اور پھر انہیں دوبارہ جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

ایف آئی اے کی تفتیش شروع ہوتے ہی شہباز شریف کی کمر میں تکلیف ہو گئی، شہباز گِل

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ جیسے ہی ایف آئی اے نے کیس پر تفتیش شروع کی شہباز شریف صاحب کی کمر میں تکلیف ہو گئی۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ وہی پرانے بہانے وہی پرانے جھوٹ، بچارے نے چند دن پہلے ہی ایک نجی چینل کی طرف سے فرمائشی خبر کروا کر جھوٹ موٹ کے انٹرنیشنل صادق اور امین بنوانے کی کوشش کی اور تفتیش کی ایک ہی خبر پر نازک کمر یا پھر سے خراب ہو گئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024