• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

اوپو کا کم قیمت ایف 19 ایس اسمارٹ فون پیش

شائع September 29, 2021
ایف 19 ایس — فوٹو بشکریہ اوپو
ایف 19 ایس — فوٹو بشکریہ اوپو

اوپو نے ایف 19 کا ایک نیا سستا ورژن متعارف کرا دیا ہے۔

اوپو ایف 19 ایس ایف 19 سے ملتا جلتا فون ہے۔

اس نئے فون میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون کا 662 پراسیسر دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ اوپو
فوٹو بشکریہ اوپو

ایف 19 ایس میں 6 جی بی ریم ریم موجود ہے جس کے ساتھ 5 جی بی ورچوئل ریم سپورٹ بھی فراہم کی گئی ہے یعنی مجموعی طور 11 جی بی ریم کی سہولت حاصل ہوسکے گی۔

فون میں 128 جی بی اسٹوریج صارفین کو دستیاب ہوگی مگر ایس ڈی کارڈ سپورٹ نہیں تو اس میں اضافہ ممکن نہیں۔

ایف 19 ایس میں 6.43 انچ کا امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے مگر حیران کن طور پر ریفریش ریٹ 60 ہرٹز ہی رکھا گیا ہے مگر ٹچ سیمپلنگ ریٹ 180 ہرٹز ہے۔

فنگر پرنٹ سنسر بھی ڈسپلے کے اندر نصب ہے جبکہ پنچ ہول ڈیزائن میں 16 میگا پکسل کیمرا چھپا ہوا ہے۔

فوٹو بشکریہ اوپو
فوٹو بشکریہ اوپو

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے موجود ہیں۔

فون کی موٹائی 8 ملی میٹر ہے مگر اس کے اندر 5000 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری چھپی ہوئی ہے جس کے ساتھ 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

فوٹو بشکریہ اوپو
فوٹو بشکریہ اوپو

ہیڈ فون جیک، یو ایس بی سی پورٹ، ڈوئل سم سپورٹ، وائی فائی اور بلیوٹوتھ 5.0 سپورٹ دی گئی ہے۔

اس فون کی قیمت 270 ڈالرز (45 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024