• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

نہیا ککڑ اور جوبن نوتیال نے پاکستانی گانے کو کاپی کرلیا

شائع September 27, 2021
دونوں بھارتی گلوکاروں نے ایک ہی دن پاکستانی گانے کی کاپی کی ویڈیوز جاری کیں—اسکرین شاٹ
دونوں بھارتی گلوکاروں نے ایک ہی دن پاکستانی گانے کی کاپی کی ویڈیوز جاری کیں—اسکرین شاٹ

معروف بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ اور گلوکار جوبن نوتیال نے ساتھی گلوکاروں کے ہمراہ مقبول پاکستانی گانے ’بول کفارہ کیا ہوگا‘ کی کاپی کی بنائی گئی ویڈیوز ایک ہی دن جاری کردیں۔

’بول کفارہ کیا ہوگا‘ کو ابتدائی طور پر سحر گل خان اور شہباز فیاض قوال نے 2018 میں گایا تھا۔

مذکورہ گانے کو ’بول بیٹس‘ میں پیش کیا گیا تھا، جسے بعد ازاں ایک ڈرامے میں بھی شامل کیا گیا۔

گانے کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے معروف بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ اور جوبن نوتیال نے ایک ہی دن اس کی کاپی کی بنائی گئی ویڈیوز کو ریلیز کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی گلوکار نے پاکستانی گانے ’کی جاناں‘ کو ہوبہو نقل کرلیا

حیران کن طور پر دونوں بھارتی گلوکاروں نے پاکستانی گانے کی کاپی پر بنائے گئے گانوں کی ویڈیوز کو ایک ہی دن 25 ستمبر کو جاری کیا۔

دونوں نے پاکستانی گانے کی موسیقی اور شاعری میں دوسری شاعری اور موسیقی ملا کر نیا گانا بنانے کی کوشش کی لیکن دونوں نے بھارتی گلوکاروں کے گانوں میں ’بول کفارہ کیا ہوگا‘ کے بول اور موسیقی کا زیادہ انداز سنائی دیتا ہے۔

نیہا ککڑ نے شائقین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ’بول کفارہ کیا ہوگا‘ کو شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کے گانے ’دولہے کا سہرا سہانا لگتا ہے‘ کہ بول بھی شامل کیے جب کہ شائقین کا دل لبھانے کے لیے انہوں نے اضافی میوزک کو بھی گانے کا حصہ بنایا۔

نیہا ککڑ کے ساتھ پاکستانی گانے کی کاپی میں فرحان صابری نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

نیہا ککڑ کی آواز میں ’بول کفارہ کیا ہوگا‘ کو یوٹیوب پر دو دن میں 47 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

ان کی طرح بھارتی گلوکار جوبن نوتیال نے بھی ساتھی گلوکار دانش صابری کے ہمراہ ’دل غلطی کر بیٹھا‘ کے عنوان سے پاکستانی گانے کی کاپی کے گانے کو 25 ستمبر کو ہی ریلیز کیا۔

مزید پڑھیں: بھارتی گانوں کی نقل کرنے والے پاکستانیوں کے ہندوستان میں چرچے

جوبن نوتیال اور دانش صابری کے گانے کو یوٹیوب پر دو دن میں 3 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

جوبن نوتیال کے مقابلے میں نیہا ککڑ کے گانے کو کافی سراہا جا رہا ہے لیکن اس کے باوجود شائقین، پاکستانی گانے کے بھارتی ورژن پر ناخوش دکھائی دیے اور انہوں نے دونوں بھارتی گانوں کو ناقص قرار دیا۔

مذکورہ گانے سے قبل بھی متعدد بھارتی گلوکار پاکستانی فنکاروں کے گانوں کو گاکر شہرت حاصل کر چکے ہیں جب کہ کئی مقبول پاکستانی گیتوں کو بولی وڈ فلموں کا حصہ بھی بنایا جا چکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024