• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عامر خان اور کرینہ کپور کی فلم 'لال سنگھ چڈھا' 2022 میں ریلیز ہوگی

شائع September 27, 2021
فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے عامر خان پروڈکشنز نے سینما کھولنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا—فائل فوٹو:فیس بک
فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے عامر خان پروڈکشنز نے سینما کھولنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا—فائل فوٹو:فیس بک

بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور کرینہ کپور کی فلم 'لال سنگھ چڈھا' تاخیر کے بعد آئندہ برس ویلنٹائنز ڈے کے موقع پر ریلیز ہوگی۔

عامر خان کے پروڈکشن ہاؤس نے تصدیق کی کہ ان کی فلم آئندہ سال ویلنٹائنز ڈے 2022 پر ریلیز ہوگی۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر عامر خان پروڈکشنز کی جانب سے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا گیا اور سینما کھولنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ’لال سنگھ چڈھا’ کی شوٹنگ کے دوران آلودگی پھیلانے کا الزام، عامر خان پروڈکشن کی تردید

عامر خان پروڈکشنز نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ 'ہم انتظامیہ کی جانب سے 22 اکتوبر سے سینما دوبارہ کھولنے کی اجازت دینے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں'۔

پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ عالمی وبا کے نتیجے میں ہونے والی تاخیر کے باعث ہم اس کرسمس پر فلم کو ریلیز نہیں کرسکیں گے۔

عامر خان پروڈکشن ہاؤس نے بتایا کہ 'ہم اب لاس سنگھ چڈھا کو ویلینٹائنز ڈے (14 فروری) 2022 کو ریلیز کریں گے'۔

لال سنگھ چڈھا میں عامر خان، کرینہ کپور، ناگا چیتنیا، مون سنگھ اور مانو وی جے اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

یہ فلم آسکر ایوارڈ یافتہ فلم 'فوریسٹ گمپ' کا آفیشل ہندی ری میک ہے، اس فلم میں مرکزی کردار ٹام ہینکس نے ادا کیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں : ترک خاتون اول سے ملاقات پر عامر خان ’غدار وطن‘ قرار

خیال رہے کہ جولائی میں فلم کی ٹیم پر لداخ میں شوٹنگ کے مقام کو آلودہ کرنے اور جگہ پر کچرا پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

بعدازاں ایک وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے عامر خان پروڈکشنز نے ان دعووں کو مسترد کیا تھا۔

اس سے قبل عامر خان نے فلم لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ کے سلسلے میں استنبول میں قیام کے دوران ترک خاتون اول سے ملاقات کی تھی جس پر انہیں بہت تنقید کا سامنا ہوا تھا۔

دونوں کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد عامر خان پر تنقید بھی کی گئی—فوٹو: اناطولو
دونوں کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد عامر خان پر تنقید بھی کی گئی—فوٹو: اناطولو

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024