• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عاطف اسلم اور ماہرہ خان کا گانا 'اجنبی' ریلیز ہوتے ہی مقبول

شائع September 26, 2021
گلوکار  نے گانا ریلیز ہونے کا  اعلان سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹس میں کیا—فوٹو: انسٹاگرام
گلوکار نے گانا ریلیز ہونے کا اعلان سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹس میں کیا—فوٹو: انسٹاگرام

عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم اور اداکارہ ماہرہ خان کا نیا گانا ’اجنبی' ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا۔

عاطف اسلم نے گانا ریلیز ہونے کا اعلان سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹس میں کیا۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میرا نیا گانا 'اجنبی' ریلیز کردیا گیا ہے، انہوں نے گانے کا حصہ بننے پر اداکارہ ماہرہ خان کا بھی شکریہ ادا کیا۔

دوسری جانب اداکارہ ماہرہ خان نے بھی اس حوالے سے پوسٹ کی اور اپنا گانا ریلیز ہونے سے متعلق مداحوں کو بتایا۔

مزید پڑھیں: عاطف اسلم نے ’سنگِ ماہ’ میں اداکاری کی تصدیق کردی

انہوں نے 10 برس قبل فلم 'بول' میں عاطف اسلم کے ساتھ کام کرنے کا بھی حوالہ دیا۔

ماہرہ خان نے کہا کہ کورونا وائرس کے دوران یہ ان کا پہلا ایسا شوٹ تھا جو اچھے طریقے سے ہوا۔

ساتھ ہی ماہرہ خان نے گانے سے متعلق لکھا کہ 'کیا آپ کسی اجنبی سے ملے ہیں اور اس کے اس سے کنیکشن محسوس ہوا ہے اور پھر دوبارہ کبھی نہیں ملے'۔

عاطف اسلم کا یہ گانا چند گھنٹوں میں بے حد مقبول ہوا ہے اور اسے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

اس گانے کو اب تک 5 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے اور یہ یوٹیوب پر ساتویں نمبر پر ٹرینڈ کررہا ہے۔

یہ گانا عاطف اسلم کے دیگر گانوں سے مختلف ہے اور وہ اس میں ایک مرتبہ نظر آنے والی ماہرہ خان کو ڈھونڈتے نظر آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عاطف اسلم اور سجل علی کا شائقین کو عید کا تحفہ، ’ رفتہ رفتہ‘ ریلیز

ویڈیو میں ماہرہ خان کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ اگست میں ایک انٹرویو میں عاطف اسلم نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ رواں سال ماہرہ خان کے ساتھ ایک گانے میں دکھائی دیں گے اور دونوں ایک دہائی بعد اسکرین پر رومانس کریں گے۔

بعدازاں گزشتہ ہفتے گانا ریلیز کرنے کا اعلان کرنے کے بعد انہوں نے اپنے گانے ’اجنبی’ کا ٹیزر بھی ریلیز کیا تھا۔

گانے کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے عاطف اسلم نے کہا تھا کہ یہ ٹیزر میرے مداحوں کے لیے ویک اینڈ کا تحفہ ہے۔

اس سے قبل دونوں نے ’بول‘ نامی فلم میں ایک ساتھ کام کیا تھا اور ان کی جوڑی کو بہت سراہا گیا تھا جبکہ عاطف اسلم نے بھی ماہرہ خان کے ساتھ کام کرنے کو خوش قسمتی قرار دیتے ہوئے انہیں سنجیدہ اور اچھی اداکارہ قرار دیا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

انجنیئر حا مد شفیق Sep 26, 2021 02:03pm
فضول گانا

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024