• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

کابل سے تازہ پھلوں کی درآمدات پر سیلز ٹیکس ختم کردیا گیا

شائع September 26, 2021
تازہ پھلوں کی درامد پر سیلز ٹیکس ختم کرنے سے پاک افغان تجارت میں اضافے کا امکان ہے—فائل فوٹو: رائٹرز
تازہ پھلوں کی درامد پر سیلز ٹیکس ختم کرنے سے پاک افغان تجارت میں اضافے کا امکان ہے—فائل فوٹو: رائٹرز

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان سے تازہ پھلوں کی درآمد پر کوئی سیلز ٹیکس عائد نہیں ہوگا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کی اس رعایت کا سرحد کے دونوں اطراف کے تاجروں نے خیر مقدم کیا اور کہا کہ یہ اہم فیصلہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان یقینی طور پر تجارت کو فروغ دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد افغانستان کے ساتھ تجارت میں اضافہ

دوسری جانب چیئرمین ایف بی آر اشفاق احمد نے طور خم بارڈر کا دورہ کیا اور افغانستان سے آنے والے پھلوں کے 1400 ٹرکوں کو کلیئر کروایا جو وہاں پھنسے ہوئے تھے۔

ایف بی آر کے سربراہ نے رکن کسٹم طارق ہدیٰ اور رکن کسٹم پالیسی سعید جدون کے ہمراہ سرحدی تجارت کی سہولت کے لیے پاکستان کسٹمز کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات کی رفتار اور معیار کا بھی جائزہ لیا۔

کسٹم کے عملے نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ کلیئرنس کے منتظر مزید 100 ٹرکوں کی کارروائی کو تیز کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: افغانستان کے ساتھ بلارکاوٹ تجارت جاری ہے، عبد الرزاق داؤد

قبل ازیں چیئرمین ایف بی آر نے سرحد کے دونوں اطراف کے تاجروں کے ساتھ ایک اہم ملاقات کی اور انہیں دو طرفہ تجارت کے ہموار اور آسان بہاؤ کو یقینی بنانے میں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے مثبت اُمید ظاہر کی کہ وہاں تعینات کسٹمز کا عملہ اپنی سرکاری ڈیوٹی کے دوران پیشہ ورانہ طرز عمل کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھے گا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024