• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

30 ستمبر کے بعد ویکسین نہ لگوانے والے افراد ہوائی سفر نہیں کرسکیں گے

شائع September 24, 2021
15 اکتوبر کے بعد غیر ویکسینیٹڈ افراد کو بپلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کی اجازت بھی نہیں ہوگی — فائل فوٹو / رائٹرز
15 اکتوبر کے بعد غیر ویکسینیٹڈ افراد کو بپلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کی اجازت بھی نہیں ہوگی — فائل فوٹو / رائٹرز

وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے خبردار کیا ہے کہ 30 ستمبر کے بعد تمام غیر ویکسینیٹڈ مقامی اور بین الاقوامی مسافروں کو پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق غلام سرور خان نے ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام میں خبردار کیا کہ 30 ستمبر کے بعد ویکسین نہ لگوانے والوں کو مختلف خدمات تک رسائی نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ویکسین بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ویکسین نہ لگانے والوں کو یکم اکتوبر سے سفری پابندیوں کا سامنا ہوگا

وزیر ہوابازی کا کہنا تھا کہ 'وہ افراد جو کورونا وائرس کی ویکسین کی پہلی خوراک لگوا چکے ہیں انہیں محکمہ صحت سے پیغام وصول ہونے کا انتظار کیے بغیر دوسری خوراک لگوا لینی چاہیے'۔

غلام سرور حسین خان کا کہنا تھا کہ حکومتِ پاکستان نے کورونا بچاؤ کے لیے بہترین حکمت عملی اختیار کی ہے۔

قبل ازیں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے اعلان کیا تھا کہ ہوائی سفر کے ذریعے اندرون و بیرونِ ملک جانے والے تمام مسافروں کو 30 ستمبر تک کورونا وائرس کی مکمل ویکسین لگوانے کی ضرورت ہوگی۔

مزید پڑھیں: یکم اگست سے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر ہوائی سفر پر پابندی عائد

30 ستمبر کے بعد ہوائی سفر کے لیے دو خوراکوں پر مشتمل مکمل ویکسی نیشن لازمی ہوگی۔

این سی او سی نے فیصلہ کیا تھا کہ 30 ستمبر سے صرف مکمل ویکسینیٹڈ افراد کو ہی ملکی و غیر ملکی سفر کی اجازت دی جائے گی۔

علاوہ ازیں 15 اکتوبر کے بعد غیر ویکسینیٹڈ افراد کو پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024