• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

والد کو ’غدار‘ کہنے والے شخص کو اذان سمیع خان نے لاجواب کردیا

شائع September 23, 2021
اذان سمیع کے مطابق وہ والد سے ملنے کسی بھی ملک جا سکتے ہیں—فائل فوٹو:۔ فیس بک
اذان سمیع کے مطابق وہ والد سے ملنے کسی بھی ملک جا سکتے ہیں—فائل فوٹو:۔ فیس بک

گلوکار و موسیقار اذان سمیع خان نے سوشل میڈیا پر اپنے والد عدنان سمیع خان کو ’غدار‘ قرار دینے والے شخص کو پیار بھرا جواب دے کر سب کے دل جیت لیے۔

ان کے والد نے 2015 میں بھارتی شہریت حاصل کی تھی، وہ اس سے قبل کام کے سلسلے میں کئی سال تک وہاں مقیم رہے۔

والد کی جانب سے پاکستان چھوڑ کر بھارت میں رہائش اور وہاں کی شہریت حاصل کرنے پر اذان سمیع خان کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے اور حال ہی میں ان کی انسٹاگرام پوسٹ پر بھی ایک شخص نے نفرت انگیز کمنٹ کیا۔

گلوکار کی تصویر پر ایک شخص نے کمنٹ کرتے ہوئے ان سے پوچھا کہ ’وہ اپنے غدار والد سے ملنے بھارت کب جا رہے ہیں‘؟

اذان سمیع خان نے سوال کرنے والے شخص کو پیار بھرا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ملک پاکستان سے والد سے ملنے کے لیے کہیں بھی جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: والد نے جس بھی ملک کا انتخاب کیا، لیکن پاکستان میرا گھر ہے، اذان سمیع خان

اذان سمیع خان نے لکھا کہ وہ ان کے والد ہیں اور ان سے ملاقات کے لیے وہ کہیں بھی جا سکتے ہیں۔

ساتھ ہی اذان سمیع خان نے سوال کرنے والے شخص کو ہدایت کی کہ وہ موج مستیاں کریں اور پیار پھیلائیں۔

اذان سمیع خان نے نفرت کا جواب محبت سے دیا—اسکرین شاٹ
اذان سمیع خان نے نفرت کا جواب محبت سے دیا—اسکرین شاٹ

اذان سمیع خان کی جانب سے نفرت انگیز سوال کا جواب پیار سے دینے پر کئی شوبز شخصیات اور عام لوگوں نے ان کی تعریفیں کیں۔

اس سے قبل بھی اذان سمیع خان کو والد کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، 2019 میں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ والد کی جانب سے بھارت میں رہائش اختیار کیے جانے پر کئی لوگ انہیں مسلسل پیغامات بھجواتے ہیں۔

مزید پڑھیں: والدین کے شوبز میں ہونے کا فائدہ ملا، اذان سمیع خان

انہوں نے بتایا تھا کہ والد کے فیصلے کی وجہ سے ان پر تنقید کی جاتی ہے مگر وہ بطور بیٹا اپنے والد کو غلط نہیں کہہ سکتے۔

اذان سمیع خان نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ اگرچہ وہ والد کی بہت عزت کرتے ہیں اور ان کے ساتھ ان کے دوستانہ تعلقات ہیں مگر وہ پاکستان کبھی نہیں چھوڑیں گے اور یہیں پر ہی کام کریں گے، یہ ملک اور یہاں کی شوبز انڈسٹری ان کی اپنی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ' ان کے والد نے جس بھی ملک کا انتخاب کیا، وہ ان کا اپنا ذاتی فیصلہ تھا مگر پاکستان ان کا گھر ہے'

خیال رہے کہ عدنان سمیع خان نے بھارتی و پاکستانی فلموں کے لیے متعدد گیت گائے، وہ پہلی مرتبہ 13 مارچ 2001 میں ایک سال کے وزیٹ ویزے پر بھارت گئے تھے، جس کے بعد ان کے ویزا میں متعدد مرتبہ توسیع کی گئی۔

عدنان سمیع خان کو 2015 میں بھارتی شہریت دینے کا اعلان کیا گیا تھا، اب وہ وہیں مقیم ہیں۔

اذان سمیع خان ان کے بڑے بیٹے ہیں جو انہیں اداکارہ زیبا بختیار سے ہیں، عدنان سمیع خان اور زیبا بختیار نے 1993 میں شادی کی تھی، بعد ازاں ان دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

اذان سمیع خان کی پرورش ان کی والدہ اداکارہ زیبا بختیار نے کی ہے، عدنان سمیع خان نے دوسری شادی 2001 میں عرب خاتون صباح گلادری سے ہوئی، جو زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور طلاق پر ختم ہوئی۔

عدنان سمیع خان نے تیسری شادی 2010 میں جرمن نژاد رویا علی خان سے کی جن سے انہیں مئی 2017 میں ایک بیٹی ہوئی اور اب وہ ان کے ہمراہ بھارت میں ہی مقیم ہیں۔

اذان سمیع خان کی پرورش ان کی والدہ نے کی ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اذان سمیع خان کی پرورش ان کی والدہ نے کی ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام

تبصرے (2) بند ہیں

بنیاد پرست پاکسستانی Sep 24, 2021 10:32am
واہ واہ۔ ایک نوجوان کا ایسا سمجھ دار اور نپا تُلا جواب۔ زبردست اذان سمیع خان، بہت اچھی تربیت کی نشاندہی ہے۔
Sara Sep 24, 2021 12:17pm
There is nothing wrong in choosing a nationality for himself. There is a process for it to be done legally which means that the law of Pakistan and India permits it. Besides, i think more than half the population of Pakistan will choose to get a UK, Canada, USA passport willfully and gladly, why then they are not betrayers? In fact the government is trying hard to give them a right to vote! It is immature to call Adnan Sami Khan a traitor for something that he did by law.

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024