• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

نوکیا کا سستا ترین 5 جی فون جی 50 پیش

شائع September 22, 2021
جی 50 — فوٹو بشکریہ نوکیا
جی 50 — فوٹو بشکریہ نوکیا

ایسا خیال کیا جارہا تھا کہ ایچ ایم ڈی کی جانب سے نوکیا کا سستا ترین اسمارٹ فون جی 50 فائیو جی کو اکتوبر کے آغاز میں متعارف کرایا جائے گا۔

مگر غیرمتوقع طور پر اس فون کو 22 ستمبر کو کمپنی کی جانب سے پیش کردیا گیا۔

نوکیا جی سیریز کا یہ سستا 5 جی فون اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم سے لیس ہے مگر کمپنی نے 2 سال تک آپریٹنگ سسٹم اور سیکیورٹی اپ ڈیٹس فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

اس فون کے اندر کوالکوم کا اسنیپ ڈراگون 480 پراسیسر موجود ہے جس کی 8 کورز 2.0 گیگا ہرٹز کلاک اسپیڈ کے ساتھ ہیں۔

فون میں 5 جی سپورٹ کے لیے اسنیپ ڈراگون ایکس 51 فائیو جی سیلولر موڈیم استعمال کیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق 4 سے 6 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج ڈیوائس کا حصہ ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

جہاں تک ڈسپلے کی بات ہے تو وہ 6.82 انچ کا ہے جبکہ اس میں 8 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ 5 جی عہد کی ضروریات پوری کرنے والا ایسا سستا فون ہے جس میں روایتی فیچر جیسے ہیڈفون جیک، بلوٹ فری اینڈرائیڈ ورژن اور 5000 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری ہے جو فل چارج پر 2 دن تک کام کرسکتی ہے۔

کمپنی کے مطابق بیٹری کے ساتھ 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے جبکہ پاور بٹن میں ہی فنگرپرنٹ اسکینر چھپا ہوا ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرے موجود ہیں۔

فوٹو بشکریہ نوکیا
فوٹو بشکریہ نوکیا

یہ ڈوئل سم سپورٹ والا فون ہے جو سپلیش ریزیزٹنٹ ہے جبکہ وائی فائی 802 اور بلیوٹوتھ 5.0 سپورٹ دی گئی ہے۔

اس فون کو سب سے پہلے برطانیہ میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کا 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 199 پاؤنڈ (45 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024