• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

فیس بک کی 2 ویڈیو کالنگ پورٹل ڈیوائسز متعارف

شائع September 22, 2021
— فوٹو بشکریہ فیس بک
— فوٹو بشکریہ فیس بک

فیس بک نے 2 نئی ویڈیو کالنگ پورٹل ڈیوائسز کو متعارف کرایا دیا۔

2019 کے بعد پہلی مرتبہ فیس بک کی جانب سے نئی پورٹل ڈیوائسز متعارف کرائی گئی ہیں۔

پورٹل گو اور اپ ڈیٹڈ پورٹل پلس کی قیمت بالترتیب 199 ڈالرز (33 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) اور 349 ڈالرز (59 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

10 انچ کا پورٹل گو نئی پورٹیبل ڈیوائس ہے جس میں ایک بیٹری بھی دی گئی ہے جبکہ پورٹل پلس کا ڈیزائن بہتر کیا گیا ہے۔

دونوں ڈیوائسز مختلف ممالک میں ابھی پری آرڈر میں دستیاب ہوں گی جبکہ انہیں 19 اکتوبر صارفین تک پہنچایا جائے گا۔

پورٹل گو میں ایک وائیڈ اینگل کیمرا دیا گیا ہے جو فریم کے سینٹر میں حرکت کرتے افراد کو خودکار طور پر فوکس، زومنگ اور پیننگ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

فوٹو بشکریہ فیس بک
فوٹو بشکریہ فیس بک

یہ پہلی پورٹل ڈیوائس ہے جسے چلانے کے لیے بجلی کی ضرورت نہیں جبکہ فیس بک کی جانب سے ایک بلیوٹوتھ اسپیکر بھی الگ سے دیا جائے گا۔

14 انچ ڈسپلے والے پورٹل پلس کے فیچرز گزشتہ ماڈل سے ملتے جلتے ہیں اور دونوں میں کیمرا کور کرنے کے لیے شٹر بھی دیا گیا ہے۔

فیس بک کی یہ ڈیوائسز بنیادی طور پر ویڈیو کالنگ کے لیے ہیں اور ان میں اینڈرائیڈ پر مبنی انٹرفیس دیا گیا ہے جس میں بھی ویڈیو کالز پر ہی زور دیا گیا ہے۔

ایک نئی کیلنڈر ایپ بھی دی گئی ہے جس کو آؤٹ لک یا گوگل سے منسل کیا جاسکتا ہے۔

فیس بک کے اپنی ایپس میسنجر اور واٹس ایپ کے علاوہ ان ڈیوائسز میں زوم، بللیو جینز اور گو ٹو میٹنگ سپورٹ بھی موجود ہے۔

اسی طرح دسمبر سے پورٹل ڈیوائسز میں مائیکرو سافٹ ٹیمز سپورٹ کا بھی اضافہ کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024