• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

بپی لہری کی صحت سے متعلق افواہوں کی تردید

شائع September 22, 2021
افواہیں گردش کررہی تھیں کہ بپی لہری بیمار ہیں جبکہ کچھ نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی آواز چلی گئی ہے جس کی وجہ سے وہ مستقبل میں گلوکاری نہیں کرسکیں گے—فائل فوٹو: انسٹاگرام
افواہیں گردش کررہی تھیں کہ بپی لہری بیمار ہیں جبکہ کچھ نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی آواز چلی گئی ہے جس کی وجہ سے وہ مستقبل میں گلوکاری نہیں کرسکیں گے—فائل فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی موسیقار و گلوکار بپی لہری نے سوشل میڈیا پر اپنی صحت سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں کی تردید کردی۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ کچھ روز سے انٹرنیٹ پر افواہیں گردش کررہی تھیں کہ بپی لہری بیمار ہیں جبکہ کچھ نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی آواز چلی گئی ہے جس کی وجہ سے وہ مستقبل میں گلوکاری نہیں کرسکیں گے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں بپی لہری نے افواہوں کی تردید کی اور کہا کہ وہ اس صورتحال سے مایوس ہوئے۔

مزید پڑھیں: بھارتی گلوکار بپی لہری بھی کورونا کا شکار ہوگئے

انہوں نے اپنے بیان میں لکھا کہ یہ جان کر دکھ ہوا کہ کچھ میڈیا کے ادارے مجھ سے اور میری صحت سے متعلق جھوٹی رپورٹس دے رہے ہیں۔

بپی لہری نے کہا کہ اپنے مداحوں کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کے ساتھ میں بالکل ٹھیک ہوں۔

انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں جھوٹی رپورٹنگ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بپی لہری اور مہیش بھٹ نے کام کی پیش کش کی تھی، نادیہ خان

خیال رہے کہ بپی لہری کو رواں برس اپریل میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ممبئی کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور وہ بعد میں صحتیاب ہوگئے تھے۔

گلوکار بپی لہری 1970 سے لے کر 80 کی دہائی میں بولی وڈ کی کئی فلموں میں مقبول گانوں کے باعث جانے جاتے ہیں جن میں 'چلتے چلتے'، 'ڈسکو ڈانسر' اور 'شرابی' شامل ہیں۔

بولی وڈ کے لیے انہوں نے آخری گانا 'بھنکاس' 2020 کی فلم 'باغی تھری' کے لیے تیار کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024