• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

ون پلس کا اس سال 9 ٹی متعارف نہ کرانے کا اعلان

شائع September 20, 2021
نورڈ 2 فائیو جی — فوٹو بشکریہ ون پلس
نورڈ 2 فائیو جی — فوٹو بشکریہ ون پلس

ون پلس کی جانب سے رواں سال ٹی سیریز کا نیا فون متعارف نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے ہر سال کی آخری سہ ماہی میں ٹی سیریز کا فون متعارف کرایا جاتا ہے مگر اس سال ایسا نہیں کیا جارہا۔

ون پلس کے سی ای او پیٹ لاؤ نے یہ اعلان کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ اگلے سال ون پلس کا فلیگ شپ فون نئے یونیفائیڈ آپریٹنگ سسٹم پر کام کرے گا۔

خیال رہے کہ کچھ ماہ پہلے ون پلس کو اوپو کا ذیلی برانڈ بنا دیا گیا تھا اور جولائی میں دونوں کمپنیوں کے آپریٹنگ سسٹمز ون پلس کے اینڈرائیڈ پر مبنی آکسیجن او ایس اور اوپو کے کلر او ایس کے کوڈ بیسز کو کو اکٹھا کیا گیا۔

یعنی اس سال ون پلس 9 کے بعد ون پلس 9 ٹی کو متعارف کرایا جائے گا۔

ناموں کی مماثلت سے قطع نظر ون پلس کے ٹی سیریز میں سال کے شروع میں متعارف کرائے گئے فلیگ شپ فون کے مقابلے میں نمایاں اپ ڈیٹس کی جاتی ہیں۔

مثال کے طور پر 2020 میں ون پلس 8 ٹی میں ون پلس 8 کے مقابلے میں فاسٹ چارجنگ اسپیڈ کو نمایاں حد تک بڑھایا گیا تھا۔

ون پلس کے سی ای او نے بتایا کہ اس سال ہم ٹی سیریز پراڈکٹ کو لانچ نہیں کررہے اور یہ 2016 کے بعد یہ پہلا سال ہوگا جب ون پلس کی جانب سے ٹی سیریز کی ڈیوائس پیش نہیں کی جارہی۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں آپریٹنگ سسٹمز کو مدغم کرنے کا عمل جون میں مکمل ہوگیا تھا اور اس سے زیادہ سافٹ ویئر اپ ڈیٹس کرنے میں مدد ملی ہے۔

ون پلس اور اوپو پہلے ہی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹس ڈیپارٹمنٹس کو مدغم کرچکے ہیں اور اب روزمرہ کے آپریشنز کو اکٹھا کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ ون پلس اور اوپو ایک ہی کمپنی کی ملکیت ہیں اور نئی شناخت سے کچھ زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔

اب اس نئے آپریٹنگ سسٹم والا پہلا فون 2022 میں ون پلس کی جانب س متعارف کرایا جائے گا جبکہ پرانے فونز میں بھی یہ اپ ڈیٹ کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024