• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سلمان خان کے بولی وڈ کیریئر پر ڈاکیومنٹری بنائی جائے گی

شائع September 20, 2021
ڈاکیومنٹری سیریز کو ایک بڑے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کیا جائے گا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
ڈاکیومنٹری سیریز کو ایک بڑے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کیا جائے گا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ ’دبنگ ہیرو‘ کے سلمان خان کے 33 کیریئر پر ایک ڈاکیومینٹری سیریز کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔

پنک ولا نے اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں کہا ہے کہ سلمان خان کے 33 سالہ کیریئر پر بنائی جانے والی ڈاکیومنٹری سیریز کو ایک بڑے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کیا جائے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس دستاویزی سیریز کو ایس کے ایف فلمز کی جانب سے وز فلمز اور اپلاز انٹرٹینمنٹ کے اشتراک سے پروڈیوس کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: سلمان خان کا فلم انڈسٹری کے 25 ہزار ملازمین کی مدد کا اعلان

مذکورہ پیشرفت سے واقف ذرائع کا کہنا ہے کہ ’ اس سیریز میں بولی وڈ میں سلمان خان کے سفر کو بیان کیا جائے گا اور ان کے مداحوں کو اداکار کے بارے میں کچھ حقائق کی ایک جھلک بھی دکھائی جائے گی جس سے وہ اب تک انجان ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ سلمان خان کے کیریئر کے تمام اہم اسٹیک ہولڈرز، ان کے اہلخانہ سے لے کر ان کے ساتھی اداکار، ہدایت کاروں اور پروڈیوسرز تک اس دستاویزی سیریز کا حصہ ہوں گے۔

مداحوں کو اداکار کے بارے میں کچھ حقائق کی ایک جھلک بھی دکھائی جائے گی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
مداحوں کو اداکار کے بارے میں کچھ حقائق کی ایک جھلک بھی دکھائی جائے گی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈاکیومنٹری کی تیاری کا کام شروع ہو چکا ہے اور سلمان خان کے ساتھیوں کے انٹرویو آنے والے چند مہینوں میں کیے جائیں گے۔

رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا کہ سلمان خان کے والد و مقبول لکھاری سلیم خان اور جاوید اختر کے ساتھ ان کے اشتراک پر بھی ایک دستاویزی فلم بنائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کا عید پر فلم 'رادھے' ریلیز کرنے کا اعلان

سلیم-جاوید اسٹوری فرحان خان اور زویا اختر کی جانب سے سلمان خان کے ساتھ مل کر اسٹریمگ پلیٹ فارم پر پیش کی جائے گی۔

سلمان خان اس وقت آسٹریا میں کترینا کیف کے ساتھ ’ٹائیگر 3‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس کے بعد وہ نومبر میں ساجد ناڈیاڈ والا پروڈکشن کی فلم ’کبھی عید کبھی دیوالی’ کی شوٹنگ شروع کریں گے۔

علاوہ ازیں راج کمار گپتا کے ساتھ رویندر کوشیک کی زندگی پر بننے والی فلم کے لیے بھی ان کی بات چیت جاری ہے۔

مذکورہ فلموں کے علاوہ وہ شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کی فلم ’پٹھان ‘ اور فلم ’گاڈ فادر’ میں مختصر کردار ادا کریں گے۔

دونوں پہلے بھی بعض فلموں میں مختصر کردار کے لیے ایک ساتھ کام کر چکے ہیں—فائل فوٹو: ٹائمز آف انڈیا
دونوں پہلے بھی بعض فلموں میں مختصر کردار کے لیے ایک ساتھ کام کر چکے ہیں—فائل فوٹو: ٹائمز آف انڈیا

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024