• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

خواتین کے جسم فروشی کے الزام پر اداکارہ ایلسن میک کو جیل بھیج دیا گیا

شائع September 17, 2021
اداکارہ نے خود کو جیل حکام کے حوالے کیا—فوٹو: ای آن لائن
اداکارہ نے خود کو جیل حکام کے حوالے کیا—فوٹو: ای آن لائن

امریکی اداکارہ 39 سالہ ایلسن میک نے عدالت کی جانب سے ’خواتین کے جسم فروشی‘ کے الزام میں سزا سنائے جانے کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔

ایلسن میک کو رواں برس جون کے آخر میں نیویارک کی عدالت نے خواتین کو جسم فروشی پر مجبور کرنے کے الزامات ثابت ہونے پر تین سال جیل کی سزا سنائی تھی۔

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) کے مطابق ایلسن میک نے 16 ستمبر کو خود کو ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان فرانسسکو کے قریب بنے جیل حکام کے حوالے کیا۔

ایلسن میک خود ہی جیل چل کر آئیں اور انہیں کوئی خصوصی سیکیورٹی دیے بغیر جیل منتقل کردیا گیا۔

اداکارہ کو رواں برس جون میں سزا سنائی گئی تھی—فائل فوٹو: اے ایف پی
اداکارہ کو رواں برس جون میں سزا سنائی گئی تھی—فائل فوٹو: اے ایف پی

ایلسن میک پر الزام تھا کہ انہوں نے متعدد نوجوان اور خوبرو کم عمر لڑکیوں اور خواتین کو پروفیشنل ٹریننگ دینے کی آڑ میں ایک کمپنی کے پاس بھیجا، جہاں خواتین کو کمپنی کے بانی کیتھ رنائر کی جانب سے جنسی غلام بنایا جاتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ایلسن میک نے خواتین کو جنسی غلام بنانے کا اعتراف کرلیا

کیتھ رنائر نے ’نیگزوم‘ نامی ایک ملٹی لیول مارکیٹنگ ٹریننگ کمپنی بنا رکھی تھی، جس کا مقصد متعدد افراد کو پروفیشنل ٹریننگ فراہم کرنا تھا۔

اس کمپنی کے ساتھ اداکارہ ایلسن میک سمیت کئی نامور اداکار، صحافی اور مارکیٹنگ کے شعبے کے افراد وابستہ تھے۔

اداکارہ نے اپریل 2019 میں جرائم کا اعتراف کیا تھا—فائل فوٹو: فیس بک
اداکارہ نے اپریل 2019 میں جرائم کا اعتراف کیا تھا—فائل فوٹو: فیس بک

اداکارہ ایلسن میک بھی اسی کمپنی کے تحت پروفیشنل ٹریننگ کے لیے خواتین کو بھرتی کیا اور انہیں کمپنی کے ہیڈ آفس بھیجا، جہاں پر ان خواتین کو کمپنی کے بانی کیتھ رنائر کی جانب سے جنسی تسکین کے لیے استعمال کیا جاتا رہا۔

اداکارہ نے ابتدائی طور پر خود پر لگے الزامات کو مسترد کیا تھا، بعد ازاں اپریل 2019 میں انہوں نے تمام الزامات کا اعتراف کیا تھا۔

مزید پڑھیں: خواتین کو جسم فروشی پر مجبور کرنے کے الزام میں اداکارہ ایلسن میک کو قید کی سزا

ان کی جانب سے اعتراف جرم کیے جانے کے بعد ان کا کیس نیویارک کی مقامی عدالت میں چلا، جس نے جون میں اداکارہ کو قید کی سزا سنائی تھی۔

ایلسن میک نے جس شخص کیتھ رنائر کے پاس خواتین کو ٹریننگ کے بہانے جسم فروشی کے لیے بھیجا تھا اسے بھی اکتوبر 2020 میں نیویارک کی عدالت نے 120 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

عدالت نے کیتھ رنائر کو نہ صرف سزا سنائی تھی بلکہ ان پر 17 لاکھ امریکی ڈالر تک جرمانہ بھی ادا کیا گیا تھا۔

کیس کے مرکزی مجرم کیتھ رنائر کو بھی 120 سال کی سزا سنائی جا چکی ہے—اسکرین شاٹ/یوٹیوب
کیس کے مرکزی مجرم کیتھ رنائر کو بھی 120 سال کی سزا سنائی جا چکی ہے—اسکرین شاٹ/یوٹیوب

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024