• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

این سی او سی کی ایئرپورٹس پر ریپڈ پی سی آر کے ناقص ٹیسٹس پر نوٹس لینے کی ہدایت

شائع September 16, 2021
این سی او سی نے وزارت صحت کو خط لکھ دیا--فائل/فوٹوو:رائٹرز
این سی او سی نے وزارت صحت کو خط لکھ دیا--فائل/فوٹوو:رائٹرز

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے وزارت صحت کو ملک کے تمام ائرپورٹس پر ریپڈ پی سی آر کے ناقص ٹیسٹس کے خلاف ضروری کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اس حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

این سی او سی کی جانب سے وزارت صحت کو لکھے گئے خط میں بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستانی ائرپورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کے معیار پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان سے دبئی جانے والے امارات کے شہریوں کیلئے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی شرط ختم

خط میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کےحکام کے مطابق اگست 2021 میں پاکستان سے 75 ہزار مسافر متحدہ عرب امارات پہنچے اور پاکستان سے کورونا کا منفی ٹیسٹ لینے کے باوجود 684 مسافروں میں کورونا وائرس پایا گیا۔

این سی او سی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی سی اے اے نے ایئرپورٹس پر ہونے والے ٹیسٹ کے مصدقہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کی لاپرواہی نہ صرف وبا کے کنٹرول سے متعلق قومی مؤقف کو خراب کر رہی ہے بلکہ متحدہ عرب امارات کے لیے پروازوں کی بحالی کے لیے کی گئیں مؤثر کوششوں کو بھی شدید خطرات ہوں گے۔

این سی او سی نے ریپڈ پی سی آر کے ناقص ٹیسٹ کا نوٹس لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ این سی او سی پہلے ہی خط کے ذریعے ایئرپورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹس کے معیار کو یقینی بنانے کی ہدایات دے چکی ہے۔

خط میں زور دیا گیا کہ متعلقہ ریگولیٹری اتھارٹی کو تمام ائرپورٹس پر ریپڈ پی سی آرٹیسٹ مؤثر اقدامات، نگرانی کا نظام بنالینا چاہیے تاکہ مستقبل میں اس طرح کی لاپرواہیوں سے بچاجائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان سمیت 6 ممالک سے دبئی جانے والے اپنے ملک کے باشندوں کے لیے ایک مرتبہ پھر سفری قوانین میں ترمیم کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب ان ممالک سے آنے والے امارات کے شہریوں کو ملک میں داخلے کے لیے کووڈ-19 سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فلپائن کا پاکستان سمیت 10 ممالک کیلئے سفری پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

ان چھ ممالک میں پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت، سری لنکا، نیپال، نائیجیریا اور یوگنڈا شامل تھے۔

ایمریٹس ایئرلائن کی ویب سائٹ پر شائع تازہ سفری قواعد میں کہا گیا تھا کہ متحدہ عرب امارات کا مستند رہائشی ویزا رکھنے والے تمام مسافروں کو درج ذیل شرائط پوری کرنے پر مذکورہ بالا ممالک سے دبئی سے جانے اور وہاں آنے کی اجازت ہوگی۔

دبئی کا ویزا رکھنے والوں کو داخلے سے قبل منظوری کے لیے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز کے ذریعے درخواست دینا ہوگی۔

مسافروں کے پاس طے شدہ پرواز کی روانگی اور نمونہ اکٹھا کرنے کے درمیان 48 گھنٹوں کے اندر لیے گئے کووڈ-19 ٹیسٹ کا سرٹیفکیٹ لازمی ہونا چاہیے، صرف وہ رپورٹس درست تصور کی جائیں گی کووڈ 19 پی سی آر ٹیسٹ کی اصل رپورٹ سے منسلک کیو آر کوڈ جاری کرتی ہیں۔

مسافروں کو اپنی پرواز کی روانگی سے چار گھنٹے قبل کووڈ-19 پی سی آر ریپڈ ٹیسٹ مکمل کرنا ہوگا (ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ قبول نہیں کیا جائے گا)۔

مسافروں کو دبئی پہنچنے پر کووڈ-19 پی سی آر ٹیسٹ مکمل کرنا ہو گا۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے، سیالکوٹ ایئرپورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کرے گی

ایڈوائزری میں کہا گیا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے شہری پہلی تین شرائط سے مستثنیٰ ہیں لیکن انہیں دبئی پہنچنے پر کووڈ-19 پی سی آر ٹیسٹ کرانا پڑے گا، متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے علاوہ وہ تمام مسافر جو گزشتہ 14 دنوں کے دوران بھارت، نیپال، نائیجیریا، پاکستان، سری لنکا اور یوگنڈا میں رہے ہیں انہیں دبئی میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024